Advertisement
تجارت

روپے کی قدر بحال، ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ہوئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مئی 29 2024، 4:34 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
روپے کی قدر بحال، ڈالر کی قیمت میں کمی

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ہوئی، جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 20 پیسے ہوگئی۔

ماہرین کا کہناہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوگیا، 00 1انڈیکس میں 100 پوائنٹس کا اِضافے سے 75 ہزار 620 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

Advertisement