فرانس کی قانون ساز اسمبلی میں فلسطینی پرچم لہرانے سے رکن کی رکنیت معطل
جھنڈا تھامے فرانسیسی رکن اسمبلی نے بآواز بلند فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیل کی مذمت کی
فرانس کی قانون ساز اسمبلی میں فلسطین کی حمایت کرنے اور پرچم لہرانے پر بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرین کی رکنیت 2 ہفتوں کے لیے معطل کر دی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے معاملے پر گرما گرم بحث ہوئی جس کے دوران بنیاد پرست بائیں بازو کی جماعت ‘فرانس انبوڈ’ کے رکن اسمبلی سیبسٹین ڈیلوگو اپنی نشست پر کھڑے ہوئے اور فلسطین کا جھنڈا لہرادیا۔
جھنڈا تھامے فرانسیسی رکن اسمبلی نے بآواز بلند فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیل کی مذمت کی۔ اسپیکر بار بار بیٹھنے کا کہتی رہیں لیکن رکن اسمبلی نے اپنی بات جاری رکھی۔
ایوان کی خاتون اسپیکر، یئل بران پیویٹ نے فلسطینی پرچم لہرانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں یہ رویہ ناقابل قبول ہے جس پر اُن کی 2 ہفتے کے لیے رکنیت معطل کی جاتی ہے۔
اسپیکر نے فلسطینی پرچم لہرانے والے رکن اسمبلی کے پارلیمانی الاؤنس کو بطور جرمانہ 2 ماہ کی مدت کے لیے نصف کردیا۔
یاد رہے کہ اسپین، آئرلینڈ اور ناروے نے باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا جس کے بعد فرانس میں بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کی رائے عامہ ہموار ہوئی ہے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے فروری میں کہا تھا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا اب ’ممنوع‘ نہیں رہا۔ اب تک اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 145 نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا ہے۔
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- 3 hours ago
پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیے
- 35 minutes ago
پی ٹی آئی کے مطالبات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا جائے گا ، رانا ثنا اللہ
- 41 minutes ago
کراچی : ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان
- 34 minutes ago
پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک توڑنے کی سازش کی، رہنما ن لیگ اختیار ولی
- 31 minutes ago
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- 3 hours ago