جی این این سوشل

صحت

وزیر اعلی پنجاب نے خسرے کے باعث بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں خسرے سمیت وبائی امراض کی سخت نگرانی اور روک تھام کی ہدایت کی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعلی پنجاب نے خسرے  کے باعث بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور : وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں خسرے سمیت وبائی امراض کی سخت نگرانی اور روک تھام کی ہدایت کی ہے ۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں خسرے سمیت وبائی امراض کی سخت نگرانی اور روک تھام کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے پتوکی میں خسرے کے باعث بچوں کی اموات کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو واقعے کی فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ خسرے سے متاثرہ بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

پاکستان

آرمی چیف کی آسٹریلوی فوج کے سربراہ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کا عزم

جی ایچ کیو پہنچنے پر آسٹریلوی آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف کی  آسٹریلوی فوج کے سربراہ  سے  ملاقات،دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کا عزم

آرمی چیف جنرل سید عاصم  منیر سے آسٹریلوی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ  جنرل اسٹیورٹ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آسٹریلوی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ  جنرل اسٹیورٹ نے جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید  عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلوی فوج کے سربراہ کا جی ایچ کیو پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔
جی ایچ کیو پہنچنے پر آسٹریلوی آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان  ملاقات میں  باہمی دلچسپی کے امور عالمی اور علاقائی سیکیورٹی  کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں عالمی اور علاقائی سیکیورٹی کے ماحول پر گفتگو کی گئی۔ 
آرمی چیف نے آسٹریلیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ آرمی چیف نے مضبوط دو طرفہ روابط کی تعریف کی اور امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کو فروغ دینے میں ان کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں ممالک نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل اسٹیورٹ نے دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف عرب اسلامک ممالک کے اجلاس کے بعد باکو روانہ

انٹر نیشنل رائل ٹرمینل پر پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی، سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر احمد فاروق اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف عرب اسلامک ممالک کے اجلاس کے بعد باکو روانہ

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف عرب اسلامک ممالک کے غیر معمولی سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ریاض سے باکو کے لیے روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ ریاض کے انٹر نیشنل رائل ٹرمینل پر پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی، سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر احمد فاروق اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

عرب سربراہی اجلاس:سعودی ولی عہد  کا غزہ،لبنان میں  جنگ بند ی کا مطالبہ

ولی عہد محمد بن سلمان نے غزہ میں انسانی ہمدردی کے اداروں کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے اور فلسطینی اتھارٹی کے کردار کو کم کرنے کی کوششوں پر اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عرب سربراہی اجلاس:سعودی ولی عہد  کا غزہ،لبنان میں  جنگ بند ی کا مطالبہ

ریاض میں ہونیوالے عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کے لیے اہل ہے، ہم نے دو ریاستی حل کی حمایت کے لیے عالمی سطح پر روابط شروع کیے ہیں۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے غزہ میں انسانی ہمدردی کے اداروں کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے اور فلسطینی اتھارٹی کے کردار کو کم کرنے کی کوششوں پر اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی مسجد اقصٰی کے تقدس کی پامالی اور بےحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بین الاقوامی برادری اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرے۔
لبنان پر جاری اسرائیلی جارحیت پر ولی عہد محمد بن سلمان نےکہا ہم لبنان کی خود مختاری کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی فوجی کی جانب سے لبنان کے استحکام اور سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ 
ان کا مزید  کہنا تھا کہ سعودی عرب فلسطین اور لبنان کے ساتھ کھڑا ہے ہم فلسطین اور لبنان پر اسرائیلی جارحیت کو فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  نے  ایرانی سرزمین پراسرائیلی  حملوں کی بھی مذمت کی اور عالمی برادری سے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے اسرائیل کو مزید جارحیت سے روکنے کا مطالبہ دہرایا۔

عرب سر براہی اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غزہ میں انسانی بحران تصور سے باہر ہے،غزہ میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، اسرائیل کو خطرناک ہتھیاروں کی فراہمی مسلسل جاری ہے،بھوک، افلاس اور قحط نے غزہ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اسرائیلی جارحیت کو کب تک نظر انداز کیا جائے گا؟

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے پر پابندی کے ہولناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیل کی رکنیت معطل کرے اور بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کے خلاف یہودی آبادکاروں کی جاری دہشت گردی روکنے میں مدد کرے . 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll