اسرائیلی فورسز نے علاقے میں کھلنے والی 82 سرنگوں کا کنٹرول بھی ہاتھ میں لے لیا


اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان فلاڈیلفیا کے محور کا مکمل آپریشنل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ ہم نے فلاڈیلفیا کے پورے محور کا کنٹرول سنبھال لیا، حماس نے فلاڈیلفیا محور میں بنیادی ڈھانچہ قائم کیا ہے۔ رفح گزرگاہ کے علاقے میں ایک 1500 میٹر لمبی سرنگ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحد کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا اور اسرائیلی فورسز نے علاقے میں کھلنے والی 82 سرنگوں کا کنٹرول بھی ہاتھ میں لے لیا ہے، ان سرنگوں کو بعد میں تباہ کرنے کے لیے ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیگبی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اسرائیلی فوج اب غزہ کی پٹی اور مصر کی سرحد کے ساتھ فلاڈیلفیا کے محور کے 75 فیصد حصے پر کنٹرول رکھتی ہے۔ مصر اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے تحت فلاڈیلفیا محور کوبفر زون سمجھا جاتا ہے لیکن مصر کی سرحد پر واقع شہر رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کے دو ہفتے بعد صہیونی فوج نے اس حصے کو بھی کنٹرول میں لے لیا ہے۔ اسرائیلی کنٹرول کے بعد اس بفرزون علاقے کی حیثیت اور امن معاہدے کے حوالے سے سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔
گزشتہ چند دنوں میں اسرائیلی افواج نے رفح کے وسط میں پیش قدمی کی اور فلاڈیلفیا کے آدھے سے زیادہ محور پر کنٹرول حاصل کیا تھا۔ اس علاقے جکوصلاح الدین روڈ بھی کہا جاتا ہے۔
بین الاقوامی عدالت انصاف کی جانب سے شہر پر حملے بند کرنے کے حکم کے باوجود اسرائیل نے جنوبی غزہ میں رفح پر مہلک حملے جاری رکھے، جہاں غزہ کے 2.3 ملین افراد میں سے نصف پہلے پناہ لیے ہوئے تھے۔
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 15 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 12 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 13 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 12 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 12 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 12 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل





