جی این این سوشل

جرم

ایرانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے چار پاکستانی جاں بحق

ایرانی فورسز نے جس وقت فائرنگ کی اس وقت متاثرین پاکستانی سرحد کے اندر بیٹھے ہوئے تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایرانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے چار پاکستانی جاں بحق
ایرانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے چار پاکستانی جاں بحق

بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل ماشکیل کے مقام پر ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 4پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ منگل کے روز پاکستان اور ایران کی سرحد پر بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل ماشکیل سے 60 کلومیٹر دور جودر بچارانی کے مقام پر پیش آیا۔

ماشکیل انتظامیہ کے سینئر حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایرانی فورسز کی جانب پاکستانی سرحد کے اندر فائرنگ کی گئی، ایرانی فورسز نے جس وقت فائرنگ کی اس وقت متاثرین پاکستانی سرحد کے اندر بیٹھے ہوئے تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر واشک محمد عمر جمالی نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق منگل 28 مئی کو پاکستان اور ایران کی سرحد کے قریب پیش آنے والے اس واقعے میں جان بحق جانے والوں میں سے تین کا تعلق ماشکیل سے ہے جبکہ ایک کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

جاں بحق ہونیوالوں میں ماشکیل کے رہائشی اصغر ولد محمد اکبر، شکراللہ ولد قادر بخش، واسع ولد ملا سلیمان اور کوئٹہ کے رہائشی دلاور ولد محمد عظیم شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی شناخت خاران کے رہائشی میاں گل ولد محمد سلیم اور ماشکیل کے رہائشی اختر ولد عبدالباقی کے نام سے ہوئی ہیں۔

زخمی ہونے والے ماشکیل کے رہائشی اختر نے دعویٰ کیا کہ تیل کی کھیپ کا انتظار کر رہے تھے کہ ایرانی فورسز کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے جن میں 4 ایرانی تھے جنہیں ایرانی فورسزاپنے ساتھ ہی لے گئیں۔

تفریح

معروف امریکی گلوکار لائیو پرفارمنس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

یہ واقعہ ہیمڈن، کنیکٹیکٹ میں منعقد ہونے والی "گرین اینڈ گولڈ پارٹی" کے دوران پیش آیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف امریکی گلوکار لائیو پرفارمنس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

ہیمڈن، کنیکٹیکٹ: امریکی معروف گلوکار فیٹ مین اسکوپ اسٹیج پر لائیو پرفارم کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ یہ واقعہ ہیمڈن، کنیکٹیکٹ میں منعقد ہونے والی "گرین اینڈ گولڈ پارٹی" کے دوران پیش آیا۔

جمعرات کی رات کو جب وہ اپنی پُرجوش پرفارمنس کے دوران سامعین کو مسحور کر رہے تھے، اچانک انہیں شدید سینے میں درد محسوس ہوا اور وہ اسٹیج پر ہی گر پڑے۔ طبی امداد فوری طور پر فراہم کی گئی اور انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن ڈاکٹروں کی تمام کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔

فیٹ مین اسکوپ کے ٹور مینیجر ڈی جے اور پروڈیوسر برچ مائیکل نے سوشل میڈیا پر اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی۔ انہوں نے لکھا، "ہم فیٹ مین اسکوپ کے اچانک انتقال پر گہرے صدمے میں ہیں۔ وہ نہ صرف ایک عظیم آرٹسٹ تھے بلکہ ایک بہترین انسان بھی تھے۔ ان کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔"

فیٹ مین اسکوپ، جن کا اصل نام آئزک فری مین III تھا، نیویارک شہر میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے 90 کی دہائی میں ہِپ ہاپ کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ اپنی پُرجوش آواز اور منفرد انداز کے ساتھ، انہوں نے بہت کم وقت میں شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی سپر ہٹ گانے دیے اور متعدد بین الاقوامی موسیقی ایوارڈز بھی جیتے۔

فیٹ مین اسکوپ کی اچانک موت نے نہ صرف ان کے لاکھوں مداحوں بلکہ پوری موسیقی کی دنیا کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔ ہِپ ہاپ کے شائقین ان کی یاد میں سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات شیئر کر رہے ہیں۔

فیٹ مین اسکوپ کو 90 کی دہائی میں نیویارک سٹی کے ہِپ ہاپ منظر نامے کی ایک بااثر شخصیت سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے اپنے موسیقی کے ذریعے نہ صرف نوجوانوں کو متاثر کیا بلکہ ہِپ ہاپ کی صنف کو بھی ایک نیا موڑ دیا۔ ان کی موسیقی میں سماجی مسائل، زندگی کی جدوجہد اور نوجوانوں کی نفسیات جیسے موضوعات کو بڑی خوبصورتی سے پیش کیا گیا تھا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق فیٹ مین اسکوپ کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ تاہم، موت کی اصل وجہ کا تعین کرنے کے لیے مزید طبی جانچ کی جا رہی ہے۔

فیٹ مین اسکوپ کی موت موسیقی کی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ ان کی موت سے ہِپ ہاپ کی دنیا میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جسے بھرنا بہت مشکل ہوگا۔ تاہم، ان کی موسیقی ہمیشہ زندہ رہے گی اور انہیں ہمیشہ ایک عظیم آرٹسٹ کے طور پر یاد کیا جائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

برطانوی اخبار "دی گارڈین" نے بانی پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیا

کیا طالبان دوست بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے اگلے چانسلر کے طور پر بہترین انتخاب ہیں، ڈی گارڈین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برطانوی اخبار "دی گارڈین" نے بانی  پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیا

برطانوی اخبار "دی گارڈین" نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیا۔

برطانوی اخبار گارڈین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھا دیئے۔ دی گارڈین کی جانب سے عمران خان کے آکسفورڈ چانسلر کے انتخاب کیلئے کاغذات جمع کرانے پر سوال کیا گیا کہ کیا طالبان دوست بانی پی ٹی آئی واقعی آکسفورڈ کے اگلے چانسلر کے طور پر بہترین انتخاب ہیں؟

برطانوی اخبار کی جانب سے کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے کابل سے امریکی، برطانوی اور اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد افغان طالبان کو مبارکباد دی، عمران خان نے طالبان کو "غلامی کی زنجیریں توڑنے" پر مبارکباد دی۔

غیر ملکی اخبار میں کہا گیا کہ عمران خان نے جنسی طور پر ہراساں ہونے والی خواتین کو ہی اس سانحہ کا ذمہ دار قرار دیا، بانی پی ٹی آئی نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا تھا، قبل ازیں عمران خان نے اسامہ بن لادن کو دہشت گرد کہنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

دی گارڈین اخبار نے لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کی نامزدگی آکسفورڈ کی خواتین بشمول حالیہ اور ماضی کی خاتون گریجوایٹس کی توہین ہے، ایسے شخص کا تصور کرنا مشکل ہے، کاش! کوئی عمران خان اور ان کے حامیوں کو بھی یہ بتائے۔

برطانوی اخبار نے لیڈی ایلش انجیولینی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کیلئے بہترین امیدوار قرار دیا ہے، لیڈی ایلش انجیولینی پہلے ہی آکسفورڈ یونیورسٹی کا اثاثہ ہیں۔ 

واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کے لئے انتخابات 28 اکتوبر کو ہوں گے، ڈھائی لاکھ سابق طلبا اور سابق عملہ آن لائن ووٹ ڈالیں گے، نئے چانسلر کی مدتِ ملازمت 10 سال ہوگی۔

ڈی گارڈین کی رپورٹ نے مطابق کیا طالبان دوست بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے اگلے چانسلر کے طور پر بہترین انتخاب ہیں۔بانی پی ٹی آئی طالبان کے حمایتی ہیں۔ 

برطانوی اخبار کے مطابق اسامہ بن لادن کو شہید کہنے والا شخص کیسے یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخابات لڑ سکتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی پر خواتین سے متعلق متنازع بیانات بھی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مذاکرات کی بات کرنے کی تردید کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مذاکرات کی بات کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بطور اپوزیشن جماعت ہماری اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، ہماری ملاقاتیں اوپن اور اسمبلی امور چلانے یا اپوزیشن کے پارلیمانی امور سے متعلق ہی ہوتی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے کبھی کسی ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کی بات نہیں کی، نہ ایسا ارادہ ہے، تحریک انصاف کے کسی وفد یا رکن نے الگ سے اسپیکر کے ساتھ کبھی حکومت سے مذاکرات کے بارے میں بات نہیں کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہمارا حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ بھی نہیں، اپنے مؤقف پر قائم ہیں، پی ٹی آئی نے کبھی بھی اسپیکر کو مذاکرات کے لیے دوبارہ آنے کی پیشکش بھی نہیں کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll