Advertisement
تفریح

ابرار الحق بھی "بدو بدی " میدان میں آ گئے

ابرارالحق نے بھی چاہت فتح علی خان کے بعد ملکہ ترنم نورجہاں کے مقبول گانے ’بدوبدی‘ کا اپنا ورژن ریلیز کردیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 30th 2024, 5:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ابرار الحق بھی "بدو بدی " میدان میں آ گئے

پاکستانی کے معروف گلوکار ابرارالحق نے بھی چاہت فتح علی خان کے بعد ملکہ ترنم نورجہاں کے مقبول گانے ’بدوبدی‘ کا اپنا ورژن ریلیز کردیا۔

ابرارالحق کی آواز میں گانا ‘اکھ لڑی بدوبدی’ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین نے اس گانے کو چاہت فتح علی خان کے وائرل گانے سے بہتر قرار دیا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by SiD (Mr Rapper) ✪ (@sidmrrapper)

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اپنے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے گزشتہ ماہ یوٹیوب پر اپنا گانا ‘اکھ لڑی بدوبدی’ ریلیز کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب وائرل ہوگیا اور صرف ایک ماہ کے اندر اس گانے کی یوٹیوب ویڈیو پر 24 ملین ویوز آچکے ہیں۔

چاہت فتح علی کا یہ گانا سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ٹرینڈ بھی بن گیا ہے جبکہ گانے پر مزاحیہ میمز بھی بنائی جارہی ہیں جوکہ خوب وائرل ہورہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement