جی این این سوشل

کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم ڈیلاس روانہ

ذرائع کے مطابق ٹیم کا ایک گروپ کھلاڑیوں اور انتظامیہ سمیت 19 ارکان پر مشتمل ہے، جبکہ دوسرے گروپ میں 9 ارکان شامل ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم ڈیلاس روانہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم ڈیلاس روانہ ہو گئی ۔ 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل پاکستانی ٹیم آج لندن سے دو گروپس میں امریکہ کے شہر ڈیلاس کے لیے روانہ ہوگئی۔  
ذرائع کے مطابق ٹیم کا ایک گروپ کھلاڑیوں اور انتظامیہ سمیت 19 ارکان پر مشتمل ہے، جبکہ دوسرے گروپ میں 9 ارکان شامل ہیں۔ 
پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکن ٹیم  کے خلاف کھیلے گی۔ 
ٹی 20 ورلڈ کپ  2024 میں پاکستان کے میچوں کا شیڈول درج ذیل ہے: 
6 جون: پاکستان بمقابلہ امریکہ،  بمقام ڈیلاس ، 9جون: پاکستان بمقابلہ انڈیا،  بمقام نیویارک ،
11جون: پاکستان بمقابلہ کینیڈا،  بمقام نیویارک ، 16جون: پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ،  بمقام لاڈر ہل

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں  کپتان بابر اعظم سمیت ، صائم ایوب، محمد رضوان، اعظم خان، شاداب خان، فخر زمان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، ابرار احمد، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور  حارث رؤف شامل ہیں۔

پاکستان

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 96 افراد جاں بحق

بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 133 افراد زخمی ہوئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، پی ڈی ایم اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 96 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں یکم جولائی سے اب تک بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 96 افراد جاں بحق ہوگئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم جولائی سے بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 133 افراد زخمی ہوئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک مجموعی طور پر 963 گھروں کو نقصان پہنچا جن میں سے 261 گھر مکمل تباہ ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ انتظامیہ کو امدادی سرگرمیوں کیلئے مالی معاونت اور امدادی سامان فراہم کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے، متعلقہ ادارے اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل ا لرحمن کی پی ڈبلیو ڈی ملازمین پر تشدد کی سخت مذمت

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ کفایت شعاری کرنی ہے تو غریب کے چولہے نہ بجھائیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل ا لرحمن کی پی ڈبلیو ڈی ملازمین پر تشدد کی سخت مذمت

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین پر تشدد کی سخت مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین پر شیلنگ اور تشدد افسوسناک ہے ، انہوں نے کہا کہ صرف غریب ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے، جبکہ اشرافیہ کی مراعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ نہتے مظاہرین پر پولیس گردی قبول نہیں، گرفتار مظاہرین کو فوری رہا کیا جائے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ کفایت شعاری کرنی ہے تو غریب کے چولہے نہ بجھائیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن کی سینٹ قائمہ کمیٹی کو اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت

الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، کسی وزارت کے ماتحت نہیں ہے، ای سی پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کی سینٹ    قائمہ کمیٹی کو  اخراجات پر بریفنگ دینے  سے معذرت

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کو کمیشن کے ممبران، ملازمین کی تنخواہیں، اخراجات اور عام انتخابات کے اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت کرلی۔ اور مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، کسی وزارت کے ماتحت نہیں ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کا ہمایوں مہمند کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس کے ایجنڈے میں الیکشن کمیشن ممبران، ملازمین کی تنخواہ، سفر کے اخراجات اور 8 فروری کے الیکشن خراجات کی تفصیلات مانگی گئی تھیں، تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بریفنگ دینے سے معذرت کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور کو خط لکھا، جس میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے بجٹ پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ نہیں ہوتی، الیکشن کمیشن مانگی گئی معلومات کمیٹی کو دینے کا پابند نہیں۔الیکشن کمیشن، الیکشن قوانین اور آئینی معلات پر قانون سازی کے معاملات پر معاونت کر سکتا ہے۔

خط میں لکھا گیا کہ الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، ’کسی وزارت کے ماتحت نہیں‘، الیکشن کمیشن قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کے دائرہ اختیار میں نہیں، الیکشن کمیشن کے اخراجات چارجڈ اخراجات میں آتے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی ہمایوں مہمند نے کہا کہ رولز کے تحت ہمیں کسی شخص کو طلب کرنے، دستاویزات، ریکارڈ لینے کا اختیار ہے، الیکشن کمشن اور چیف الیکشن کمشنر کو ہم بلا سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن والے کہتے ہیں وہ پارلیمنٹ کو جواب دہ نہیں جس پارلیمنٹ نے ان کی تخلیق کی اس کو وہ کہتے ہم آپ کو جوابدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس پر استحقاق کمیٹی جاؤں گا، یہ سینیٹ کی تضحیک ہے ہم چیئرمین سینیٹ کی رائے لے لیتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll