جی این این سوشل

دنیا

بھارت : ہیٹ سٹروک سے ایک دن میں 15 اموات ریکارڈ

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں رواں ہفتے کے دوران اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 52.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا چکا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت : ہیٹ سٹروک سے ایک دن میں  15 اموات ریکارڈ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بھارت کی مشرقی ریاستوں بہار اور اوڑیسہ میں ہیٹ سٹروک سے ایک دن میں کم از کم 15 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں اور محکمہ موسمیات نے خطے میں ہیٹ ویو مزید دو دن جاری رہنے کی پیشین گوئی کی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ریاست اوڑیسہ کے علاقے رورکیلا کے سرکاری ہسپتال میں 10 افراد جبکہ بہار کے شہر اورنگ آباد میں پانچ اموات کی اطلاع ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں رواں ہفتے کے دوران اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 52.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا چکا ہے ۔ 

جہاں شدید گرمی کے باعث پرندوں اور بندروں کے بے ہوش ہونے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ بھارت کے محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں ملک کے شمال مغربی اور وسطی حصوں میں درجہ حرارت میں کمی کی توقع ظاہر کی ہے ۔ریاست اڑیسہ کی حکومت نے شدید گرمی کے باعث سرکاری ملازمین کے لئے صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے کے درمیان بیرونی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ہے۔

تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ، فی تولہ سونہ 1400 روپے سستا ہو گیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی اور دس گرام سونے کی قیمت 1200روپے کی کمی سے 2 لاکھ 22 ہزار 994روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کی کمی سے 2900روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.86روپے کی کمی سے 2486.28روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کی کمی سے 2481ڈالر کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ  دو روز میں سونے کے نرخوں میں 2400 روپے کی کمی ہو گئی ہے، دس گرام سونا 1200 روپے سستا ہو گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سینٹ اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے ہو گا

نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024 بھی سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ منکی پاکس کے پھیلاؤ کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینٹ اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے ہو گا

سینٹ کا اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے ہو گا، سینیٹ سیکریٹریٹ نے اجلاس کیلئے 35 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں اجتماعات پر امن وعامہ ترمیمی بل 2024 ایجنڈے کا حصہ ہے، ٹیلی کمیونی کیشن ایپلٹ ٹربیونل کے قیام کا بل 2024 بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024 بھی سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ منکی پاکس کے پھیلاؤ کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

برما میں پاکستانی شہریوں کی غیرقانونی حراست پر توجہ دلاؤ نوٹس اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ 12 قائمہ کمیٹیوں کو مختلف ایجنڈوں پر مزید کام کی مہلت کی تحریک بھی شامل ہے۔

آج ہونے والے سینٹ اجلاس کے ایجنڈے میں وزیر خزانہ 2 سالہ آڈٹ رپورٹس ایوان میں پیش کریں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران اتحاد کے چند ارکان کی عدم دستیابی اور سینئر سیاست دانوں کی ناراض گی کے باعث مشترکہ اجلاس طلب نہیں کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ موخر کرنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران اتحاد کے چند ارکان کی عدم دستیابی اور سینئر سیاست دانوں کی ناراض گی کے باعث مشترکہ اجلاس طلب نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس طلب کرنے سے قبل مولانا فضل الرحمان اور سردار اختر مینگل کو منایا جائے گا، مولانا فضل الرحمن اور سردار اختر مینگل سے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کے لیے حمایت مانگی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیا جائے گا، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ارکان کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ مشترکہ اجلاس سے قبل تمام ارکان پارلیمنٹ اسلام آباد میں موجود رہیں۔ مسلم لیگ ن کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے لیگی ارکان کو پیغام پہنچا دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll