آئندہ مالی سال 2024-25 کا وفاقی بجٹ 10جون کو پیش کرنے کی تجویز ہے، وفاقی وزیر خزانہ بجٹ پیش کریں گے


آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز سمیت تمام درآمدی سامان مہنگے ہونے کا امکان ہے۔
آئندہ مالی سال 2024-25 کا وفاقی بجٹ 10جون کو پیش کرنے کی تجویز ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے بجٹ تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔ بجٹ میں آئی ایم ایف کی شرائط کو شامل کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو آئندہ مالی سال ایف بی آر کیلئے 12 ہزار 9 سو ارب روپے ٹیکس ہدف مقرر کرنے، آئندہ مالی سال 15 سو ارب روپے سے زائد نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی سامان پر ٹیکس ڈیوٹیز بڑھانے اور فوڈ آئٹم پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرکے ودہولڈنگ ٹیکس لگانے یا کسٹم ڈیوٹیز کی شرح بڑھانے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔ بجٹ میں درآمدی فوڈ آئٹم کی سپلائی پر سیلز ٹیکس شرح بڑھانے اور سولر پینل پر سیلز ٹیکس کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔
نئے مالی سال 2024-25 کے لیے آئی ایم ایف تحفظات کے باوجود بعض شعبوں کو ٹیکس چھوٹ دینے کی بھی تجاویز دی گئی ہیں۔ زرعی اجناس کیلئے ویئر ہائوس سروسز دینے والی کمپنیوں کو ٹیکس چھوٹ ملنے کا امکان ہے۔
زرعی ویئر ہائوسز کے قیام، انشورنس سیکٹر کیلئے ٹیکس مراعات کی تجاویز ہیں۔ لائف انشورنس، ہیلتھ انشورنس میں سرمایہ کاری پر ٹیکس کریڈٹ دینے اور مائیکرو انشورنس مصنوعات میں سرمایہ کاری پر بھی ٹیکس چھوٹ کی تجویز ہیں۔
لائف انشورنس، ہیلتھ انشورنس، پرائیویٹ موٹر انشورنس پر بھی ٹیکس کریڈٹ دینے کی تجویز ہے، پرسنل ایکسیڈنٹ، ٹریول انشورنس، ہائوس ہولڈرز کو پریمیم کی ادائیگی پر ٹیکس کریڈٹ کا امکان ہے۔

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل







.jpg&w=3840&q=75)