جی این این سوشل

تفریح

اداکارفیروزخان کی دوسری شادی کی ویڈیو وائرل

مایوں کے بعد شادی کی ویڈیوزبھی منظرعام پر آگئیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اداکارفیروزخان کی دوسری شادی کی ویڈیو وائرل
اداکارفیروزخان کی دوسری شادی کی ویڈیو وائرل

پاکستانی خوبرو اداکار فیروز خان کی دوسری شادی کی حالیہ جاری خبریں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

اداکار فیروز خان کی مایوں کے بعد شادی کی ویڈیوزبھی منظرعام پر آگئیں، جس میں اداکار فیروز خان کو اپنی دلہن کے ساتھ گھر میں سیڑھیاں چڑھتے دیکھا گیا۔ مبینہ طور پر دلہن کا نام دعا بتایا جا رہا ہے۔ حالیہ جاری تصاویراور ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین کوحیرت میں ڈال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیوز سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر یاسین لاکھانی نامی سوشل میڈیا صارف کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہیں ۔

پہلی شئیر کی گئی ویڈیو میں اداکار کو مہندی کی رسم کے دوران دلہن دعا کے ہاتھوں پر مہندی لگاتے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری ویڈیو بھی انسٹاگرام کے اسی صارف کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے، جس میں فیروز خان دلہا کے روپ میں موجود ہیں ۔ ویڈیو میں فیروز خان کو دلہن کے ہمراہ سیڑھیاں چڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Yaseen Lakhani (@yaseenlakhanii)

ویڈیوز وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی، کوئی ویڈیو کوڈرامے یا فلم کی شوٹنگ سمجھا تو کسی نے حقیقت سمجھ  کر اداکار کودعائیں دیں۔

 سوشل میڈیا صارفین کے مطابق حالیہ جاری ویڈیو میں آگے دکھائی دینے والی خاتون اداکار فیروز خان کی والدہ ہیں۔

فی الوقت، فیروز خان کے اہل خانہ یا ان کے کسی بھی قریبی دوست احباب نے فیروز خان کی دوسری شادی کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ  فیروز خان کی  پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، جو زیادہ دیر چل نہ سکی اور دونوں کے درمیان 2022 میں طلاق ہو گئی تھی۔ اہلیہ علیزا نے الزام عائد کیا تھا کہ فیروز خان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔

صحت

وفاقی دارالحکومت میں 16 سال کے بعد پولیو کیس رپورٹ

اسلام آباد کی یونین کونسل 4 میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی دارالحکومت میں 16 سال کے بعد  پولیو کیس رپورٹ

وفاقی دارالحکومت میں 16 سال کے بعد پولیو کیس رپورٹ ہوا۔

وفاقی دارالحکومت کی یونین کونسل 4 میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد اسلام آباد میں 16 سال کے بعد یہ پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے جب کہ ملک بھر میں یہ رواں سال کا 17 واں پولیو کیس سامنے آیا ہے۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ایک اور پاکستانی بچہ پولیو سے متاثر ہوا۔ حکومت نے پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جامع روڈ میپ بنایا ہے۔ 9 ستمبر سے 115 اضلاع میں پولیو مہم شروع ہوگی، 3 کروڑ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف ہے۔ 
 
کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر انوار الحق کا کہنا ہے کہ ہم ہر بچے تک پولیو ویکسین پہنچانے کی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

گوگل کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے حکومت سے تعاون کا فیصلہ

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت ڈیجیٹائزیشن کی جانب گامزن ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل  کا  پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے حکومت سے تعاون کا فیصلہ

دنیا کے معروف سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے حکومت سے تعاون کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے گوگل کے ایک وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، گوگل کے ایشیا پیسیفک ریجن کے صدر اسکاٹ بیومونٹ نے وفد کی قیادت کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت ڈیجیٹائزیشن کی جانب گامزن ہے۔

وزیراعظم نے وفد کو برآمدات کے ہدف کو حاصل کرنے کے حکومتی منصوبوں کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے فنڈز مختص کیے گئے ہیں، پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے وفد سے معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے گوگل کے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا، وزیراعظم نے ڈیجیٹل معیشت کو آگے بڑھانے میں گوگل کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سال میں ہزاروں پاکستانیوں کی زندگیوں میں بہتری آئی، گوگل نے 10 لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں حاصل کرنے کے قابل بنایا۔

گوگل کے ایشیا پیسیفک ریجن کے صدر اسکاٹ بیومونٹ نے آئی ٹی کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو سراہا اور پاکستان میں مزید سرمایہ کاری اور حکومت سے تعاون کا فیصلہ کیا۔

گوگل کاپاکستان میں مزید سرمایہ کاری اورحکومت سےتعاون کافیصلہ

اسکاٹ بیومونٹ نے مزید کہا کہ 2026 تک گوگل پاکستان میں 5 لاکھ کروم بکس تیار کرے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کا ٹیکس چوری کا اعتراف

ہنٹر بائیڈن نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران 1.4 ملین ڈالر ٹیکس ادا کرنے میں ناکامی سے متعلق 9 الزامات کا اعتراف کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی صدر  کے بیٹے ہنٹر بائیڈن  کا ٹیکس چوری کا   اعتراف

امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے ٹیکس چوری کے مقدمے میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

54 سالہ ہنٹر بائیڈن نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران 1.4 ملین ڈالر ٹیکس ادا کرنے میں ناکامی سے متعلق 9 الزامات کا اعتراف کیا۔

ہنٹر بائیڈن نے اعترافی جرم کی درخواست مقدمے کی سماعت سے چند گھنٹے پہلے عدالت میں جمع کرائی تھی، انہیں امید تھی کہ جرم قبول کرنے کے بعد عدالت ایسا معاہدہ کر سکتی ہے جس میں انہیں جیل نہ جانا پڑے۔اعترافی جرم کے بعد ہنٹر بائیڈن کو 17 سال قید اور 10 لاکھ ڈالر سے زائد جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ میں اپنے خاندان کو مزید تکلیف، پرائیویسی پر مزید حملے اور غیر ضروری شرمندگی کا شکار نہیں کروں گا۔

صدر بائیڈن کے پاس اپنے بیٹے کو معاف کرنے کا اختیار ہے لیکن انہوں نے کہا ہے کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرین جین پیئر نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ صدر کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll