اسحا ق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے طبی تعلیم کی بہتری اور اساتذہ کی کمی پوری کرنے اورطبی ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے اہم اقدامات کیئے ہیں


نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں طبی تعلیم کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔
آج(ہفتہ) کو اسلام آباد میں ایچ بی ایس میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے پہلے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کمیٹی ملک میں طبی تعلیم میں طلب اور رسد کا جائزہ لے گی۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ہرایک کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی ارزاں اورقابل رسائی بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا وزیراعظم شہبازشریف نے طبی تعلیم کی بہتری اور اساتذہ کی کمی پوری کرنے اورطبی ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے اہم اقدامات کیئے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم مشترکہ کوششوں کے ذریعے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے معاشی بہتری کیلئے سخت اقدامات کئے۔
اسحاق ڈار نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے تصورات کے مطابق پاکستان کو معاشی خوشحالی کے نئے درجے پر لے جائیگی۔
انہوں نے کہاکہ صورتحال تبدیل ہورہی ہے اور پاکستان اقوام عالم میں اب مزید تنہائی کا شکار نہیں ہے جیسا کہ بعض ناقدین دعوی کررہے تھے۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 12 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 11 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 11 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 6 hours ago


