جی این این سوشل

کھیل

پاکستانی کرکٹ شائقین کے لئے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ پر نیا ترانہ جاری

حالیہ جاری ترانہ "ساڈی واری اوئے" پنجابی اور اردو زبان کی آمیزش سے بنایا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستانی کرکٹ شائقین کے لئے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ پر نیا ترانہ جاری
پاکستانی کرکٹ شائقین کے لئے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ پر نیا ترانہ جاری

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024 کی مناسبت سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے "ساڈی واری اوئے" کے ٹائٹل سے پنجابی اور اردو زبان کی آمیزش سے ترانہ بنایا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حالیہ جاری ترانے کو مایا ناز گلوکار عارف لوہار، علی عظمت اور نہال نسیم نےاپنی جادوئی آواز میں گایا ہے۔

پی سی بی کے اس نئے ترانے کے جاری ہونے کے محض دو گھنٹے بعد سوشل میڈیا پر اسے چار لاکھ  سے زائد لوگوں نے دیکھا اور اپنی بھر پور پسندیدگی کا اظہار کیا۔ 

ایک لمبے عرصے سے پاکستانی کرکٹ شائقین پی سی بی سے یہ تقاضہ کر رہے تھے کہ ہمارے ملک کی شائع شدہ چیزوں میں ہماری زبان اور ثقافت کی نمائندگی ہونی چاہیے ۔ ترانے کے اشعار میں اردو زبان کے ساتھ ساتھ پنجابی زبان کو شامل کرنے کو پاکستانی شائقین نے بھر پور سراہا۔  

الفاظ کے ترنم سے مسحور کرنے کے ساتھ ساتھ  پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کے مناظر اور پاکستانی کھلاڑیوں کی دلکش موجودگی نے ترانے کے لطف کو دو بالا کر دیا۔

پاکستانی شائقین نے حالیہ جاری کردہ کرکٹ  کے ترانے  پر اپنا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس بار ورلڈ کپ اٹھانے کی باری ہماری ہی ہو گی۔

جرم

کار ساز ٹریفک حادثہ، ملزم نتاشہ اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے درمیان معاہدہ ہو گیا

نتاشہ کے اہلخانہ نے آمنہ کے اہلخانہ کو ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد دیت کے طور پر رقم ادا کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کار ساز ٹریفک حادثہ، ملزم نتاشہ اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے درمیان معاہدہ ہو گیا

کراچی میں کارساز  روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے کیس میں فریقین کے درمیان معاملات طے پا گئے۔

جاں بحق عمران عارف اور آمنہ عارف کے ورثا نے حلف نامے تیار کروا لیے، حلف نامے آج ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت میں پیش کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نتاشہ کے اہلخانہ نے آمنہ کے اہلخانہ کو ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد دیت کے طور پر رقم ادا کر دی، رقم کی ادائیگی پے آرڈر کے ذریعے کی گئی جبکہ آمنہ کے کسی رشتے دار کو کمپنی میں ملازمت بھی دی جائے گی۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ بھی ملزمہ کی صلح ہو گئی ہے اور زخمیوں کو الگ سے رقم ادا کر دی گئی۔ فریقین کے درمیان دیت کا معاہدہ شرعی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، ج

حادثے میں جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی کے ورثا کی جانب سے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ جمع کرایا جائے گا، این او سی حادثے میں جاں بحق ہونے والے عمران عارف کی اہلیہ کی جانب سے جمع کرایا جائے گا۔ عمران عارف کے بیٹے اسامہ عارف اور بیٹی کی جانب سے بھی این او سی جمع کرائے جائیں گے۔

حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ ہمارے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ہم نے ملزمہ کو معاف کر دیا ہے، ہم نے اللہ کے نام پر معاف کیا ہے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔

متاثرہ فیملی کے حلف نامے میں کہا گیاہے کہ ملزمہ کو ضمانت دینے پر ہمین کوئی اعتراض نہیں ہے، جو حادثہ ہوا تھا وہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا، ہم نے بغیر کسی دباؤ کہ یہ سرٹیفکیٹ دیا ہے، ہم نے حلف نامے میں جو کچھ کہا ہے بالکل درست کہا ہے۔

یاد رہے کہ 20 اگست کو کارساز روڈ کر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے  تھے، حادثے میں جاں بحق ہونے والی آمنہ عارف گھر میں سب سے چھوٹی اور  لاڈلی تھی، والد نے اسے پاپڑ فروخت کر کے تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا تھا۔

حادثے کے بعد پولیس نے خاتون ملزمہ کو حراست میں لے لیا تھا اور بعد ازاں خاتون ملزمہ کی میڈیکل رپورٹس میں آئس نشے کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

پاکستان ایئرفورس کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان ایئرفورس کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

تقریب میں ایئروائس مارشل شہریار خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا، اس موقع پر پاکستان ایئرفورس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

پاکستان ایئرفورس اکیڈمی اصغر خان کے74 رکنی چاق چوبند دستے نے مزارقائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے، کیڈٹس میں61 مرداور13خواتین شامل ہیں۔

ایئروائس مارشل شہریار خان نے تقریب کے بعد بابائے قوم کے مزار پر پھول رکھے،دعا کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 17 فلسطینی شہید

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے جمعرات کو کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے میں کم از کم 40 ہزار 878 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 17 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی جنگ میں 7 اکتوبر سے اب تک کم از کم 40 ہزار 878 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 17 رہی۔

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے جمعرات کو کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے میں کم از کم 40 ہزار 878 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 7 اکتوبر کو حماس کے عسکریت پسندوں کے اسرائیل پر حملے کے بعد جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 94 ہزار 4 سو 54 افراد زخمی بھی شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll