محسن نقوی کا اوورسیز پاکستانیوں کو ارجنٹ پاسپورٹ 7 روزمیں جاری کرنے کا حکم
محسن نقوی نے پاسپورٹ اور نادرا کے عملے کی کمی کا بھی نوٹس لیا اور عملے کی کمی پوری کرنے کیلئے موثر سٹاف مینجمنٹ کا حکم دیا


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دیا جبکہ نارمل پاسپورٹ دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کو 30 روز میں جاری ہوگا۔
محسن نقوی نے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز کا دورہ کیا ۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس پالیسی کا اطلاق دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی مشنز پر ہوگا، اس وقت اوورسیز پاکستانیوں کو نارمل پاسپورٹ 4 ماہ جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ ڈیڑھ ماہ میں مل رہا تھا، پاسپورٹ میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، مقرر کردہ مدت کے اندر پاسپورٹ جاری نہ ہوا تو متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن لوں گا۔
انہوں نے پاسپورٹ کی مقررہ مدت میں فراہمی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا، وفاقی وزیر داخلہ کی پی ایس او اے ایس پی شہر بانو مانیٹرنگ سیل کو ہیڈ کریں گی۔
وفاقی وزیر داخلہ کے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز کے دورے کے دوران سنٹرز میں موجود اوورسیز پاکستانیوں نے نادرا کی کارکردگی کو سراہا اور کسی نے بھی نادرا کے حوالے سے شکایت نہیں کی جس پر محسن نقوی نے نادرا سٹاف کو شاباش دی۔
محسن نقوی نے پاسپورٹ اور نادرا کے عملے کی کمی کا بھی نوٹس لیا اور عملے کی کمی پوری کرنے کیلئے موثر سٹاف مینجمنٹ کا حکم دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز کے عملے سے ملاقات کی اور اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ متعین مدت میں جاری کرنے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی سنٹرز میں موجود اوورسیز پاکستانیوں سے بھی ملے اور مسائل پوچھے۔اس موقع پر برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ تھے۔

صدرمملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ’’ نشان پاکستان ‘‘سے نواز دیا
- 5 گھنٹے قبل

نصیرآباد : ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا گیا، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی
- 2 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم میں مثالی فیصلہ کیا، ملک کے استحکام کیلئے مزید ترامیم کرنا پڑی تو کریں گے، طلال چودھری
- ایک گھنٹہ قبل

رائیونڈ: باراتیوں کو لیجانے والی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
- 2 گھنٹے قبل

پشاور: خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی
- 5 گھنٹے قبل

شاہِ اردن کا دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ،پاک فوج کی مشق کا معائنہ کیا
- 2 گھنٹے قبل

لیبیا میں تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
- 5 گھنٹے قبل

کراچی :ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

آخری ونڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی
- 44 منٹ قبل

وفاقی آئینی عدالت کی کاز لسٹ جاری :تین بینچز کل سے مقدمات کی سماعت کرینگے
- 4 گھنٹے قبل

سابق لیگی ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خان انتقال کرگئے
- ایک گھنٹہ قبل

رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان شاہینوں کی شاندار بلے بازی بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست
- ایک منٹ قبل









