جی این این سوشل

تفریح

امریکی سپر ماڈلز کا فلسطین کیلئے 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

امدادی رقم 4تنظیموں کے درمیان مساوی طور پر تقسیم کی جائے گی جو غزہ متاثرین کی امداد میں مصروف ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی سپر ماڈلز کا فلسطین کیلئے 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
امریکی سپر ماڈلز کا فلسطین کیلئے 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

امریکی سپر ماڈل بہنوں بیلا اور جیجی حدید نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت سےتباہ حال فلسطینیوں کیلئے 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلا کے نمائندے کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ امدادی رقم انسانی حقوق کی 4تنظیموں ہیل فلسطین، فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ، ورلڈ سینٹرل کچن اور اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی انروا کے درمیان مساوی طور پر تقسیم کی جائے گی جو غزہ جنگ سے متاثرہ بچوں اور خاندانوں کی امداد میں مصروف ہیں۔

یہ تنظیمیں فلسطینیوں کی خوراک و طبی امداد، بے گھر خاندانوں کی مدد اور ان کے نفسیاتی علاج میں بھی تعاون کرتی ہیں۔ فلسطینی نژاد بہنوں بیلا اور جیجی حدید کے والد فلسطینی پراپرٹی ٹائیکون محمد انور حدید ہیں اور دونوں بہنیں مسلسل فلسطینی مظلوم عوام کے حق میں ہر پلیٹ فارم پر اپنی آواز بلند کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کانز فلم فیسٹیول میں بھی بیلا حدید نے روایتی فلسطینی رومال سے مماثلت رکھنے والا سرخ و سفید لباس زیب تن کیا تھا جس کے ذریعے انہوں نے اس مشہور فلم فیسٹیول میں فلسطینیوں کے حق میں اپنی آواز بلند کی تھی۔

ٹیکنالوجی

ایلون مسک نے خلا میں بھی پوزیشن مضبوط کرلی

تیز رفتار انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کنیکٹیویٹی فراہم کرنے والا سٹار لنک کانسٹیلیشن 102 ملکوں میں فعال ہے اور اِس کے صارفین کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایلون مسک نے خلا میں بھی پوزیشن مضبوط کرلی

ٹیسلا، سپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے زمین کے ساتھ ساتھ خلا میں بھی اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ اس وقت زمین کے مدار میں گردش کرنے والے دو تہائی مصنوعی سیاروں کو کنٹرول کر رہے ہیں۔

مصنوعی سیاروں سے متعلق معلومات رکھنے والے گروپ سیلس ٹریک نے تبایا ہے کہ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس 62 فیصد فعال سیٹلائٹس کو کنٹرول کر رہی ہے۔ ان کی تعداد 6370 ہے۔

اسپیس ایکس نے 2019 میں اپنا پہلا سیٹلائٹ لانچ کیا۔ اس کے بعد سے وہ یومیہ 3 کے اوسط سے مصنوعی سیارے زمین کے مدار میں بھیج رہی ہے۔ایلون مسک کے زیرِتصرف مصنوعی سیاروں کی تعداد برطانوی حریف ادارے وین ویب کے مصنوعی سیاروں کی تعداد سے 10 گنا ہے۔

تیز رفتار انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کنیکٹیویٹی فراہم کرنے والا سٹار لنک کانسٹیلیشن 102 ملکوں میں فعال ہے اور اِس کے صارفین کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہے۔

سپیس ایکس 42 ہزار سیٹلائٹس لانچ کرنا چاہتا ہے۔ اقتصادی اور انٹرنیٹ سے متعلق پابندیوں کے باعث ایران، شمالی کوریا، چین، افغانستان، روس اور شام کو سپیس ایکس کی فہرست سے فی الحال باہر رکھا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بیلاروس کی ارینا سابانکا نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

ورلڈ نمبر ٹو ارینا سابالنکا نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی جبکہ مینز ٹائٹل کے لیے ورلڈ نمبر ون یانک سنر اور ٹیلر فرٹز کے درمیان مقابلہ آج ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیلاروس کی ارینا سابانکا نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

سال کا آخری ٹینس گرینڈ سلام بیلاروس کی ارینا سابالنکا نے جیت لیا،بیلا روس کی کھلاڑی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔
نیویارک میں ہونے والے فائنل میں ارینا سابالنکا نےامریکا کی جیسیکا پیگولا کو 7-5، 7-5 سے شکست دی، انہوں  نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن گرینڈ سلم میں کامیابی حاصل کی ہے، ارینا سابالنکا کا یہ تیسرا گرینڈ سلم ٹائٹل ہے۔
خیال رہے کہ ورلڈ نمبر ٹو ارینا سابالنکا نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی جبکہ مینز ٹائٹل کے لیے ورلڈ نمبر ون یانک سنر اور ٹیلر فرٹز کے درمیان مقابلہ آج ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پنجگور میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

گولی لگنے سے سب انسپکٹر جان سے گئے جبکہ ان کا ڈرائیور اور گن مین معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجگور میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

بلوچستان کے علاوے پنجگور میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر شکیل احمد شہید ہوگئے۔

پنجگور سٹی پولیس تھانہ کی گشت پر مامور گاڑی کو چتکان بازار میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنایا، گولی لگنے سے سب انسپکٹر جان سے گئے جبکہ ان کا ڈرائیور اور گن مین معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll