جی این این سوشل

جرم

کراچی میں ایک اور نو جوان ڈکیتی مذاحمت پر جان سے ہاتھ دو بیٹھا

ملزم نے اتقا کو گولیاں مارنے کے بعد تلاشی لی اور موبائل فون ، نقدی سمیت موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی میں ایک اور نو جوان ڈکیتی مذاحمت پر جان سے ہاتھ دو بیٹھا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی کے علاقہ  گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، 27 سالہ اتقاء کیمیکل انجینئر تھا۔

گلشن اقبال بلاک 7 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرڈاکوؤں  نے ایک اور شہری کی جان لے لی، مقتول پیشے کے اعتبار سے کیمیکل انجینئر تھا اور نجی کمپنی میں نوکری کرتا تھا۔

مقتول کے بڑے بھائی عباد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مقتول شام میں بیکری سے سامان لے کر گھر واپس آ رہا تھا کہ واپس لوٹتے ہوئے ڈاکو پیچھے لگ گئے،گھر کے قریب ہی ملزمان نے واردات کی۔

بھائی کے مطابق ایک ملزم نے اتقا کو گولیاں مارنے کے بعد تلاشی لی اور موبائل فون ، نقدی سمیت موٹر سائیکل بھی چھین کر لے گئے، اتقا آٹھ بہن بھائیوں میں چھٹے نمبر پر تھا۔

عباد نے کہا کہ شہر میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل روز کا معمول بن گیا ہے ملکی معاشی حالات خراب ہے، مقتول ایم بی اے کا طالبعلم تھا،قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد ہے، مطالبہ ہے کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

 

پاکستان

ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے خصوصی پولیو مہم کا آغاز

مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ بچوں کو اس موذی مرض سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے خصوصی پولیو مہم کا آغاز

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے خصوصی پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔

شہر اقتدار میں ملک گیر خصوصی انسداد پولیو مہم کے آغاز کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز نے کہا کہ ملک بھر کے 115 اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا، جس میں پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ بچوں کو اس موذی مرض سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 سے 15 ستمبر تک اس خصوصی مہم کے تحت 2 لاکھ 86 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے، پاکستان سے پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے شراکت داروں اور دوست بین الاقوامی تنظیموں کے شکرگزار ہیں۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ پُرامید ہوں کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر پولیو کے ملک سے مکمل خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی، انشاء اللہ پولیو کے پاکستان سے مکمل خاتمے کیلئے ہماری کوششیں ضرور رنگ لائیں گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی عہدیداران، پولیو ورکرز، سکیورٹی اہلکار، سب کی انسداد پولیو کیلئےکوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، والدین سے گزارش ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو تمام عمر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں۔

انہوں نے آخر میں والدین پر مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے انسداد پولیو کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بیلاروس کی ارینا سابانکا نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

ورلڈ نمبر ٹو ارینا سابالنکا نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی جبکہ مینز ٹائٹل کے لیے ورلڈ نمبر ون یانک سنر اور ٹیلر فرٹز کے درمیان مقابلہ آج ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیلاروس کی ارینا سابانکا نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

سال کا آخری ٹینس گرینڈ سلام بیلاروس کی ارینا سابالنکا نے جیت لیا،بیلا روس کی کھلاڑی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔
نیویارک میں ہونے والے فائنل میں ارینا سابالنکا نےامریکا کی جیسیکا پیگولا کو 7-5، 7-5 سے شکست دی، انہوں  نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن گرینڈ سلم میں کامیابی حاصل کی ہے، ارینا سابالنکا کا یہ تیسرا گرینڈ سلم ٹائٹل ہے۔
خیال رہے کہ ورلڈ نمبر ٹو ارینا سابالنکا نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی جبکہ مینز ٹائٹل کے لیے ورلڈ نمبر ون یانک سنر اور ٹیلر فرٹز کے درمیان مقابلہ آج ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عارف علوی کی سوشل میڈیا پر جلسے کی پرانی تصاویر شیئر کرنے پر معذرت

سوشل میڈیا پر میں نے اپنی 2 پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں ہیں، یہ تصاویر ماضی کے مواقع کی تھیں اور میں اپنی غلطی پر معذرت کرتا ہوں، سابق صدر مملکت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عارف علوی کی  سوشل میڈیا پر جلسے کی پرانی تصاویر  شیئر کرنے پر معذرت

سابق صدر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے سوشل میڈیا پر جلسے کی پرانی تصویریں شیئر کرنے پر معذرت کر لی۔

سابق صدر مملکت نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے جلسے کی پرانی تصاویر شیئر کی تھیں تاہم اپنی غلطی کا ادراک ہونے پر عارف علوی نے ناصرف وہ تصاویر ڈیلیٹ کیں بلکہ اس حوالے سے پوسٹ کر کے معافی بھی مانگ لی۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میں نے اپنی 2 پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں ہیں، یہ تصاویر ماضی کے مواقع کی تھیں اور میں اپنی غلطی پر معذرت کرتا ہوں، سوشل میڈیا اتنا بڑا ہے کہ صرف غلطی کی اصلاح ہی اسے قانو کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ سابق صدر نے 14 اگست کی ریلی کی ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اسے آج اسلام آباد جلسے کے لیے جانے والا پی ٹی آئی کا  قافلہ قرار دیا تھا۔ 

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھی سابق صدر کی جانب سے پرانی ویڈیو شیئر کرنے کی نشاندہی کی تھی۔

 عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ  انہیں پروپیگنڈا کرنے کےلیے  فیک ویڈیو کا سہارا لینا پڑ رہا ہے، عارف علوی نے 14اگست کی پرانی ویڈیو شیئر کی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس حوالے سے بڑے جلسے کے انعقاد کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll