ٹک ٹاکرز پنجاب گورنمنٹ کا ایک مقصد ہے کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کو دبایا جائے، اپوزیشن پنجاب اسمبلی


اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر نے کہا ہے کہ گورنمنٹ فارم 47 کی ہے اور عدالتی فیصلوں پر کھڑی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز پر ناجائز ایف آئی آر کا سلسلہ بند کیا جائے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد بھچر کا کہنا تھا کہ یہ گورنمنٹ فارم 47 کی ہے اور عدالتی فیصلوں پر کھڑی ہے، آپ کیا سمجھتے ہیں ریٹائرڈ ججز ٹھیک فیصلے دیں گے؟ میں کہتا ہوں ریٹائرڈ ججز درست فیصلے نہیں دے سکتے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی والے دن ہمارے 16 بندے شہید ہوئے، ایف آئی آرز درج نہیں ہوئیں، یہ نئے نئے اوچھے ہتھکنڈوں کی طرف جا رہے ہیں، یہ اس ملک کو بنانا ری پبلک بنانا چاہتے ہیں، ہم پر ظلم نہ کیا جائے، ہم ایک تحریک کا اعلان کرنے جا رہے ہیں، ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جعلی مقدمات سے رہائی دلوائیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ عدالت میں بیٹھے ایک شخص کو کابینہ کے فیصلوں میں پابند کر رہے ہیں، ان کو متنبہ کرتا ہوں اتنا دیوار کے ساتھ نہ لگائیں کہ بندے کو آگے آنا پڑے، ہم تحریک کیلئے بالکل تیار ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز پر ناجائز ایف آئی آر کا سلسلہ بند کیا جائے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ یہ چیزیں ان کے گلے میں پڑیں گی، ٹک ٹاکرز پنجاب گورنمنٹ کا ایک مقصد ہے کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کو دبائے، اس وقت یہ اپنے گلے پھانسی کے پھندے میں ڈال رہے ہیں۔

ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال ، کرپشن، اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف سخت اور فیصلہ کن اقدامات
- 4 گھنٹے قبل
امریکہ کا یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

چکری انٹر چینج : مسافر بس گہری کھائی میں جا گری۔5 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت طبعی تھی، خود کشی یا پھر قتل؟ پولیس نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دےدی
- 26 منٹ قبل

سعودی ایئرلائن " فلائی اڈیل" کا پاکستان کے لیے چار نئے فضائی راستوں کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

ایک اور 90 دن کا پلان آیا ہے،علی امین گنڈا پور صرف بڑھکیں مارتے ہیں، عظمیٰ بخاری
- ایک گھنٹہ قبل

پی ٹی آئی کا 90 روز کی تحریک کا اعلان، تحریک میں آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈا پور
- 5 گھنٹے قبل

کراچی میں پلاسٹک ڈرم سے خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد
- 6 گھنٹے قبل

پاور ڈویژن کی بجلی کے پیک آورز کے دورانیے میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید
- 7 گھنٹے قبل

ایران پر اسرائیلی حملے کے دوران صدر مسعود پزشکیان کے زخمی ہونے کا انکشاف
- 7 گھنٹے قبل
ریسلر انعام بٹ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب
- 39 منٹ قبل

دنیا بھر میں کشمیری عوام یومِ شہدائے کشمیر منا رہے ہیں
- 6 گھنٹے قبل