جی این این سوشل

جرم

پولیس اور اشتہاری مجرموں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک اشتہاری ہلاک

ملزمان نے پولیس کودیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک اشتہاری مجرم ہلاک گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پولیس اور اشتہاری مجرموں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک اشتہاری ہلاک
پولیس اور اشتہاری مجرموں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک اشتہاری ہلاک

چارسدہ پولیس اور اشتہاری مجرموں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک اشتہاری ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس نے دوسرے اشتہاری کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق سٹی پولیس نے بیلہ گئی اتمانزئی میں اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کی ،اس دوران ملزمان نے پولیس کودیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک اشتہاری مجرم ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔

گرفتار ہونے والے اشتہاری کی شناخت محمد صدیق عرف فوجی کے نام سے ہوئی جبکہ ہلاک ہونے والے کا نام ملک تاج بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں اشتہاری مجرمان ناظم جان کے قتل میں مطلوب تھے۔

تفریح

بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کر لی

ابھی تک انیل اروڑا کی خودکشی کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کر لی

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ڈانسر ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا کا انتقال ہو گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر چھت سے چھلانک لگا کر خودکشی کر لی۔ 

انیل اروڑا کے انتقال کی خبر سے بالی ووڈ انڈسٹری میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ملائکہ اروڑا کے ساتھ ساتھ ان کی بہن امریتا اروڑا اور والدہ جوائس پولیکارپ بھی اس المناک واقعے سے شدید صدمے میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان سب سے پہلے شخص ہیں جو انیل اروڑا کی موت پر ملائکہ اروڑا کے گھر پہنچے۔ ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کا طلاق ہو چکا ہے لیکن دونوں اچھے دوست ہیں۔

ابھی تک انیل اروڑا کی خودکشی کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور جلد ہی اس حوالے سے کوئی اعلان کرنے کی توقع ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پارلیمنٹ سےگرفتاریوں کا معاملہ، ساجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 سکیورٹی اہلکار معطل

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس حوالے سے کمیٹی قائم کر کے واقعے کی انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پارلیمنٹ سےگرفتاریوں کا معاملہ، ساجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 سکیورٹی  اہلکار معطل

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی گرفتاری کے معاملے پر ساجنٹ ایٹ آرمز محمد اسحاق اور 4 سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سارجنٹ ایٹ آرمز محمد اسحاق اشرف کی 4 ماہ تک ملازمت معطل کی گئی ہے،  اسی طرح دوسرے سکیورٹی اہلکاروں جن میں اسسٹنٹ وقاص احمد اور دیگر 3 جونیئر اسسٹنٹ عبید اللہ، وحیدر صفدر اور محمد ہارون کو بھی ملازمت سے 4 ماہ کے لئے معطل کر دیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس حوالے سے کمیٹی قائم کر کے واقعے کی انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر کو اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو گرفتار کر لیا تھا۔

9 اور 10 ستمبر کی رات گئے اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں رکن قومی اسمبلی زین قریشی، شیخ وقاص اکرم، ایم این اے نسیم الرحمٰن اور شاہ احمد خٹک کو گرفتار کرلیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین کی ضمانت منظور

انسداد دِہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے شعیب شاہین کی درخواست ضمانت بعد از گرفتار منظور کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین کی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی گئی۔

انسداد دِہشت گردی عدالت نے اسلام آباد کی 26 نمبر چنگی پر توڑ پھوڑ کے کیس میں درخواست منظور کی ۔عدالت میں پراسیکیوٹر راجا نوید اور شعیب شاہین کے وکلا نے دلائل دیے۔

انسداد دِہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے شعیب شاہین کی درخواست ضمانت منظور کی۔

شعیب شاہین کے خلاف تھانہ نون میں بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا،تاہم اس مقدمے کے باعث ضمانت منظور ہونے کے باجود شعیب شاہین کی رہائی ممکن نہیں ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس پر حملہ کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے شعیب شاہین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

شعیب شاہین سمیت پی ٹی آئی کے رہنماؤں و کارکنان کے خلاف تھانہ نون میں درج مقدمے کی کاپی سامنے آئی تھی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو اتوار کو ہونے والے جلسے کے بعد ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll