جی این این سوشل

پاکستان

دوران عدت نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل کا کیس دوسری عدالت منتقل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کیس ٹرانسفر کرنے کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دوران عدت نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی  کی سزا کے خلاف اپیل کا کیس دوسری عدالت  منتقل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

دوران عدت نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا کے خلاف اپیل کا کیس دوسری عدالت میں منتقل کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کیس ٹرانسفر کرنے کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس دوسری عدالت کو ٹرانسفر کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت کو ٹرانسفر کردیا ، جس کے بعد دورانِ عدت نکاح کیس کے خلاف عمران خان کی اپیل پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر کیس کے فریق خاور مانیکا نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند پر اعتراض کرتے ہوئے عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد جج کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو کیس ٹرانسفر کرنے کے لیے خط لکھا گیا تھا۔

دنیا

ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر نائن الیون حملوں کو  23 سال مکمل

یہ حملے تاریخ کے بدترین دہشت گردانہ حملوں میں سے ایک تھے جنہوں نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر نائن الیون حملوں کو  23 سال مکمل

نیویارک: آج 11 ستمبر کو نائن الیون کے دہشت گردانہ حملوں کو 23 سال بیت گئے ہیں۔ اس دن امریکہ کے شہر نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر 2مسافر طیاروں سے حملے کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں دونوں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں اور ہزاروں افراد لقمۂ اجل بن گئے تھے۔ 

اس کے علاوہ پینٹاگون اور پنسلوینیا میں بھی اسی طرح کے حملے کیے گئے تھے۔ ان حملوں میں تقریباً 3 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ حملے تاریخ کے بدترین دہشت گردانہ حملوں میں سے ایک تھے جنہوں نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

11 ستمبر 2001 کا دن دنیا کے لیے ایک سیاہ دن تھا۔ اس دن ہونے والے حملوں نے نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ ان حملوں نے دنیا کے سیاسی، معاشی اور سماجی منظر نامے کو بدل کر رکھ دیا۔

ان حملوں کے بعد امریکہ نے افغانستان میں القاعدہ کے خلاف جنگ شروع کر دی تھی۔ اس جنگ میں امریکہ نے پاکستان سے بھرپور تعاون حاصل کیا تھا۔ پاکستان نے افغانستان میں امریکی فوج کو رسد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

نائن الیون کے حملوں کے بعد پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا اہم اتحادی بن گیا تھا۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

یو ٹیوب نے نئے اے آئی ٹولز متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

ان ٹولز کا مقصد یوٹیوب ویڈیوز میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی افراد، آوازوں اور موسیقی شناخت کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یو ٹیوب نے نئے اے آئی ٹولز متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

کیلیفورنیا : دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت (AI) ٹولز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ان ٹولز کا مقصد یوٹیوب ویڈیوز میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی افراد، آوازوں اور موسیقی شناخت کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

یہ نیا ٹول یوٹیوب کے کنٹینٹ آئی ڈی سسٹم کا ایک حصہ ہے جسے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد اکثر گانوں میں کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کا پتہ لگانا ہے۔

یہ فیچر اے آئی گلوکاروں کی نقل کرنے والی اے آئی آوازوں کو شناخت کرکے صارفین کو الرٹ کرتا ہے۔

اس کا ابتدائی ورژن آئندہ سال جاری کیا جائے گا جس کے بعد اسے بڑے پیمانے پر متعارف کرایا جائے گا۔

اس کے علاوہ یہ ٹول ویڈیوز میں موجود ڈیپ فیک چہروں کی بھی شناخت کرے گا جس سے اہم شخصیات اور فنکاروں کو اپنی تصاویر کے غیر قانونی استعمال سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔

یوٹیوب کے کریئٹر پراڈکٹس شعبے کے نائب صدر امجد حنیف نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ ہم اے آئی کے عہد میں صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

قائداعظم محمد علی جناح کا انتقال 11 ستمبر 1948 کو کراچی میں ہوا اور آج ان کی 76 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

کراچی : پاکستان کے بانی اور عظیم رہنما قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ قائداعظم نے اپنی دوراندیشی اور سیاسی مہارت سے برصغیر پاک و ہند میں مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا۔

قائداعظم نے گاندھی اور نہرو جیسے بڑے رہنماؤں کو سیاسی میدان میں مات دی اور لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے عزائم کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوئے۔ انہوں نے مسلمانوں کو متحد کیا اور پاکستان کی آزادی کی تحریک کو کامیاب بنایا۔

آزادی کے بعد قائداعظم نے نئے پاکستان کو ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے دن رات ایک کر دیا۔ انہوں نے اپنی زندگی کا آخری وقت پاکستان کی خدمت میں صرف کیا۔

قائداعظم کے انتقال کے بعد سے آج تک انہیں پاکستان کا سب سے بڑا قومی ہیرو مانا جاتا ہے۔ ان کی تعلیمات اور نظریات آج بھی ہمیں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

قائداعظم کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ان تقریبات میں قائداعظم کی زندگی اور کارناموں پر روشنی ڈالی جائے گی۔ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔قائداعظم محمد علی جناح کا انتقال 11 ستمبر 1948 کو کراچی میں ہوا اور آج ان کی 76 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll