جی این این سوشل

پاکستان

حکومت اور اپوزیشن میں اختلاف ، سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں کا معاملہ تعطل کا شکار

اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور حکومتی اتحادیوں کے مابین سینیٹ قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم پر تاحال کوئی اتفاق نہیں ہو سکا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت اور اپوزیشن میں اختلاف ، سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں کا  معاملہ تعطل کا شکار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

حکومت اور اپوزیشن میں اختلاف کی وجہ سے سینیٹ میں قائمہ کمیٹیاں تشکیل دینے کا معاملہ تعطل کا شکار ہوگیا۔

اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور حکومتی اتحادیوں کے مابین سینیٹ قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم پر تاحال کوئی اتفاق نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد خارجہ، خزانہ و داخلہ سمیت تمام اہم کمیٹیاں لینے کے لیے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، قائدایوان اسحاق ڈار اور اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے خزانہ کمیٹی اور قانون وانصاف کمیٹی مانگ لی ہے۔ پی پی پی سلیم مانڈوی والا کو خزانہ جب کہ فاروق ایچ نائیک کو قانون وانصاف کی چیئرمین شپ دینے پر بضد ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نےکمیٹیوں کی تقسیم پر حکومتی فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ کمیٹیاں ماضی کی روایت کے مطابق تقسیم کی جانی چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12برس میں جوکمیٹیاں اپوزیشن کے پاس رہیں، وہی اپوزیشن کو دی جائیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ قائمہ کمیٹیاں حکومتی پالیسیوں کی نگرانی اور پارلیمانی احتساب کرتی ہیں۔ حکومتی اتحادی اب پارلیمانی احتسابی عمل کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔کمیٹیوں کی غیر منصفانہ تقسیم پارلیمانی نظام کو کمزور اور غیر جمہوری عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹو سرکار نے ملکی اداروں کی تباہی میں کو کسر نہیں چھوڑی۔


 

پاکستان

اراکین اسمبلی کی گرفتاری ،ا سپیکر قومی اسمبلی نے وزارت داخلہ کوخط لکھ دیا

وزارت داخلہ گرفتاریوں کے حوالے سے تحقیقات کرے اور رپورٹ سپیکر قومی اسمبلی کوپیش کرے، خط

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اراکین اسمبلی کی گرفتاری ،ا سپیکر قومی اسمبلی نے وزارت داخلہ کوخط لکھ دیا

تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں گرفتاری کے معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی نے وزارت داخلہ کوخط لکھ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خط میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ گرفتاریوں کے حوالے سے تحقیقات کرے، تحقیقات کے حوالے سے وزارت داخلہ سپیکر قومی اسمبلی کورپورٹ پیش کرے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دئیے جانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی جارہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ٹیکس دہندگان 30 ستمبر 2024 تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائیں ، ایف بی آر

نان فائلرز کے موبائل فون سمز، بجلی یا گیس کنکشن منقطع کیے جا سکتے ہیں، نوٹس ملنے کے باوجود گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیکس دہندگان  30 ستمبر 2024 تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائیں ، ایف بی آر

ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہیں  کی جائے گی۔

ذرائع  ایف بی آر کا کہنا ہے کہ  انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے،انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ٹیکس دہندگان کے لیے 30 ستمبر 2024 تک کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائیں، اب تک تقریبا 14 لاکھ 25 ہزار افراد نے مالی سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا  دیئے ہیں۔ 

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سالانہ 6 لاکھ روپے سے زیادہ آمدن والے افراد ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے پابند ہیں ، گھر، پراپرٹی یا گاڑی کے مالکان کے لیے بھی انکم ٹیکس گوشوارے فائل کرنا ضروری ہے، مقررہ حد سے زیادہ آمدن والے کاروباری افراد بھی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں ۔

نان فائلرز کے موبائل فون سمز، بجلی یا گیس کنکشن منقطع کیے جا سکتے ہیں، نوٹس ملنے کے باوجود گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی،  نان فائلرز کے وارننگ کے بعد بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کیے جاسکتے ہیں ۔   

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی عرب غیرملکی ملازمین کو سہولیات دینے کے لحاظ سے دوسرا بہترین ملک بن گیا

بیرون ملک کام کرنے والے ملازمین کو سہولت دینے کے لحاظ سے انڈیکس میں ڈنمارک پہلے نمبر پر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب  غیرملکی ملازمین کو سہولیات دینے کے لحاظ سے دوسرا بہترین ملک بن گیا

سعودی عرب غیرملکی ملازمین کو سہولیات دینے کے لحاظ سے دوسرا بہترین ملک بن گیا۔

جرمن انٹرنیشنز نیٹ ورک کی جانب سے کسی بھی ملک میں غیرملکی ملازمین کو سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں گزشتہ ماہ سروے کرایا گیا تھا جس میں سعودی عرب دنیا میں غیرملکی ملازمین کے لیے بہترین ملک کے طور پر دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

بیرون ملک کام کرنے والے ملازمین کو سہولت دینے کے لحاظ سے انڈیکس میں ڈنمارک پہلے نمبر پر ہے ۔سعودی عرب کو سروے میں شامل نصف سے زیادہ شرکاء نے اسے ایک مثبت لیبر مارکیٹ قرار دیا ہے۔

سروے کے مطابق سعودی عرب میں 75فیصد تارکین وطن کارکنوں کا خیال ہے کہ مملکت میں ملازمت کرنے سے ان کے کیریئر میں بہتری کے امکانات کافی بڑھ گئی ہیں۔ سروے کے 5اشاریوں کی وجہ سے سعودیہ غیرملکی کارکنوں کے لیے بہترین مقامات کے طور پر دنیا کے ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll