حماس کی جانب سے بھی امریکی صدر جوبائیڈن کے روڈ میپ کا خیرمقدم


اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ایک معاون نے تصدیق کی کہ جنگی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیش کیے گئے امریکا کے سہ نکاتی تجاویز کو قبول کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو کے خارجہ پالیسی کے چیف ایڈوائزر اوفیر فالک نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی تجویز “ایک ڈیل تھی جس پر ہم نے اتفاق کیا ہے، اگرچہ یہ کوئی اچھی ڈیل نہیں لیکن اسرائیل ان تمام قیدیوں کو رہا کرنا چاہتا تھا۔
خارجہ پالیسی کے چیف ایڈوائزر اوفیر فالک نے مزید بتایا کہ ابھی اس روڈ میپ کی بہت ساری تفصیلات پر کام کرنا باقی ہے۔ لہذا اس پر عمل درآمد کے آغاز سے متعلق فی الوقت کچھ کہنا مشکل ہوجائے گا۔
نیتن یاہو کے خارجہ پالیسی کے چیف ایڈوائزر نے خبردار کیا کہ حالات بشمول یرغمالیوں کی بازیابی اور حماس کو مکمل طور پر ختم کرنے کی اسرائیلی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کا جنگ کے آغاز سے یہی اصرار رہا ہے کہ وہ حماس کے خاتمے تک لڑائی میں صرف عارضی توقف پر بات کرے گا جب کہ حماس نے ہمیشہ یہی شرط رکھی ہے کہ مستقل جنگ بندی کے بغیر وہ اسرائیلی یرغمالی کو رہا نہیں کریں گے۔
اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر خارجہ یائر لپیڈ نے بھی نیتن یاہو کو جنگ بندی کا معاہدہ کرنے پر اپنی سیاسی حمایت کی پیشکش کی ہے۔
اسرائیل کے اکثریت سیاسی اور سماجی رہنما غزہ میں حماس کی حکومت قائم رہنے دینے کی مخالفت کرتے ہیں۔ جس میں وزیراعظم نیتن یاہو بھی شامل ہیں۔
ان تمام رہنماؤں کا مطالبہ رہا ہے کہ غزہ میں حماس کی حکومت کا خاتمہ کرکے علاقے کو یا تو فوجی کنٹرول میں دیدیا جائے یا فلسطین اتھارٹی کو یہاں حکومت بنانے کا موقع دیا جائے۔
امریکا سمیت متعدد مغربی ممالک اور کئی اسرائیلی رہنما بھی فلسطین اتھارٹی کو غزہ کا انتظام دینے کے حق میں ہیں لیکن نیتن یاہو غزہ میں طویل عرصے تک اسرائیلی فوج کی موجودگی کے حق میں ہیں۔
اسرائیلی رہنماؤں کے ان اختلافات کے درمیان امریکی صدر جوبائیڈن نے دو روز قبل غزہ میں مستقل جنگ بندی اور تعمیر و ترقی کا ایک روڈ میپ پیش کیا۔
حماس نے امریکی صدر جوبائیڈن کے روڈ میپ کا خیرمقدم کیا تھا۔ سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے الجزیرہ سے گفتگو میں کہا تھا کہ جوبائیڈن کی تقریر میں مثبت خیالات شامل تھے، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ یہ ایک جامع معاہدے کے فریم ورک کے اندر عمل میں آئے جو ہمارے مطالبات کو پورا کرے۔
حماس کے رہنما نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے مکمل اور یقینی خاتمے، اسرائیل کی تمام غاصب افواج کے انخلاء، فلسطینیوں کی آزادانہ نقل و حرکت اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے امداد کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے روڈ میپ پیش کیا تھا جو تین مراحل پر مشتمل تھا۔
پہلے مرحلے میں جنگ بندی اور آبادی والے علاقوں سے اسرائیلی فوجیوں کے انخلا، دوسرے مرحلے میں اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو کرنا شامل تھا۔
امریکی صدر کے روڈ میپ پر جنگ بندی کے دیگر ثالثوں قطر اور مصر نے فریقین (اسرائیل اور حماس) پر زور دیا تھا کہ صدر جو بائیڈن کے بیان کردہ اصولوں کے مطابق معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دیں۔
پنجاب حکومت کا پرواز کارڈ اسکیم کے تحت اوورسیز روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے اشتراک
- 8 hours ago

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا
- 2 days ago

لاہور: غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم
- 2 days ago
وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو ''فور اسٹار جنرل''کے عہدے پر ترقی دینے کااعلان
- 2 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
پنجاب میں جدید زرعی آلات کی مقامی تیاری کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
- 2 days ago
لاہور: آوارہ کتوں کا دو کم سن بچوں پر حملہ، دونوں شدید زخمی
- 3 days ago

سعودی عرب کا دفاع، پاکستان کا دفاع ہے: طاہراشرفی
- 3 days ago

اداکارہ و ماڈل روما مائیکل نے جیون ساتھی چن لیا
- 8 hours ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی، خریداروں کے چہرے کھل اٹھے
- 2 days ago
لیجنڈ گلوکارعطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا اپنی تدفین کے حوالے سے انکشاف
- 2 days ago
ملک میں یومِ تکریمِ شہداء پر خطباتِ جمعہ میں قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت
- 2 days ago

مون سون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، محکمۂ صحت ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ سے الرٹ
- 2 days ago
