جی این این سوشل

پاکستان

نیپرا کا بجلی صارفین پر مزید بوجھ

صارفین بجلی بلز کی قسط وار ادائیگی کے ریلیف سے محروم

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیپرا کا بجلی صارفین پر مزید بوجھ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بھاری بجلی بل ادا کرنے والے صارفین پر نیپرا نے ایک اور وار کرتے ہوئے انہیں بجلی بلز کی قسط وار ادائیگی کے ریلیف سے محروم کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے بجلی صارفین کے لیے بلوں کی قسط کرانے کی سہولت محدود کردی ،بجلی صارفین اب سال میں صرف ایک ہی دفعہ بجلی بل کی قسط کراسکیں گے۔

نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کرتے ہوئے تمام بجلی کمپنیوں کو احکامات جاری کردیے جس کے مطابق قسط کرانے کی صورت میں نیا بل کمپیوٹرائزڈ بل ہی جاری کیا جائے۔

نیپرا نے آخری دن سرکاری چھٹی کی صورت میں مقررہ تاریخ میں توسیع نہ کرنے اور سرکاری چھٹی کے باعث بل کی عدم ادائیگی پر صارفین سے لیٹ پیمنٹ سرچارج لینے کی ہدایت بھی کی۔

پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات

ملاقات میں منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی جنرل اسمبلی کے صدر فلیمن ینگ سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

ملاقات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں کی گئی۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں عالمی انسانی حقوق کی حفاظت کے لئے کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

ملاقات میں منیر اکرم نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ عالمی سطح پر پیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کا عزم مضبوط ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

اسٹیرائڈ ادویات سے ذیابیطس کا خطرہ دوگنا، برطانوی تحقیق

اسٹیرائڈ کی گولیاں اور انجکشن استعمال کرنے والے مریضوں میں یہ خطرہ زیادہ دیکھا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹیرائڈ ادویات سے ذیابیطس کا خطرہ دوگنا، برطانوی تحقیق

لندن : برطانیہ میں کی گئی ایک جامع طبی تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی اسٹیرائڈ ادویات ذیابیطس کے خطرے کو دوگنا کر سکتی ہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی ہسپتال میں 2013 سے 2024 تک داخل ہونے والے ساڑھے چار لاکھ سے زائد مریضوں پر کی گئی اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ جن مریضوں کو اسٹیرائڈ ادویات دی گئیں تھیں، ان میں ذیابیطس کے امکانات نمایاں طور پر بڑھ گئے۔ خاص طور پر اسٹیرائڈ کی گولیاں اور انجکشن استعمال کرنے والے مریضوں میں یہ خطرہ زیادہ دیکھا گیا۔

اسٹیرائڈز ایک قسم کی دوائیں ہیں جو جسم میں ہارمونز کی طرح کام کرتی ہیں۔ انہیں خودکار مدافعتی نظام کی بیماریوں، کینسر، فالج، استھما اور آرتھرائٹس جیسی بیماریوں کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، کچھ ایتھلیٹس اور باڈی بلڈرز بھی انہیں غیر قانونی طور پر طاقت حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

تحقیق میں شامل 17 ہزار سے زائد مریضوں میں سے 316 مریض اسٹیرائڈ ادویات لینے کے بعد ذیابیطس کے شکار ہو گئے۔ یہ نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اسٹیرائڈز ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیرائڈز کے استعمال اور ذیابیطس کے درمیان واضح تعلق ہے۔اسٹیرائڈ کی گولیاں اور انجکشن ذیابیطس کا خطرہ زیادہ بڑھاتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ہواوے نےٹیکنالوجی کی دنیا میں پہلا ٹرائی فولڈ اسمارٹ فون متعارف کروا دیا

اب کمپنی نے ایپل کی جانب سے آئی فون 16 کو متعارف کرائے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کراکر سب کو حیران کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہواوے نےٹیکنالوجی کی دنیا میں پہلا ٹرائی فولڈ اسمارٹ فون متعارف کروا دیا

چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہواوے نے باقی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون ”میٹ ایکس ٹی“ متعارف کرادیا.

گزشتہ چند ماہ سے خبریں تھیں کہ ہواوے دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کرائے گا، تاہم اس حوالے سے کمپنی نے کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

اب کمپنی نے ایپل کی جانب سے آئی فون 16 کو متعارف کرائے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کراکر سب کو حیران کردیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہواوے کی جانب سے متعارف کرائے گئے دنیا کے پہلے ٹرپل فولڈ ایبل فون میں بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز اور ٹولز دیے گئے ہیں، فون دوسری زبانوں اور خصوصی طور پر انگریزی سے چینی زبان میں ترجمہ کرنے کی صلاحیت سے بھی لیس ہے۔

فون میں اے آئی ویڈیو، فوٹو اینڈ وائس ایڈینگ کے فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ اس میں بہترین اور طاقتور ٹیکنالوجی سے لیس کیمرے بھی دیے گئے ہیں۔

فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ باقی دو کیمرے ترتیب وار 12 میگا پکسل کے ہیں جب کہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کی سب سے خاص بات اس کا منفرد ڈیزائن ہے، جسے کھولنے کے بعد فون انگریزی حرف زیڈ کی طرح لگتا ہے، اس فون میں آج تک کے روایتی فون کے مقابلے ایک اسکرین زیادہ ہے۔

ٹرپل فولڈ ایبل فون میں 5600 ایم اے ایچ کی بیٹری جب کہ 56 واٹ کا فاسٹ چارجر اور 50 واٹ کا وائر لیس چارجر دیا گیا ہے، اسے 16 جی بی ریم تاہم مختلف میموری ماڈیولز جن میں 128، 256 اور 512 جی بی ماڈیول شامل ہیں میں پیش کیا گیا ہے۔

فون کا ڈیزائن ایسے ترتیب دیا گیا ہے کہ اسے عام روایتی فون کی طرح استعمال کرتے وقت اس کا اسکرین 7 انچ سے کم جب کہ مکمل کھولے جانے کے بعد اس کا اسکرین 10 انچ ہوجائے گا، ساتھ ہی فون کو ٹیبلیٹ کی طرح بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

فون کی قیمت 2800 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا 8 لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے جب کہ فون کے سب سے زیادہ میموری ماڈیول کی قیمت 3300 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 9 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

فون کو چین سمیت دنیا بھر میں 20 ستمبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، اسی دن دنیا بھر میں آئی فون 16 کو بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll