7جون غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پچیس گھنٹے ہونے کی وجہ سے چاند نظرآئےگا


رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں عید الضحیٰ کے حوالے سے پیش گوئی کر دی، رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک میں ذی الحج کا چاند 7 جون کو نظر آنے کا امکان ہے۔
رویت ہلال کونسل کےسیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ 7جون غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پچیس گھنٹے ہونے کی وجہ سے چاند نظرآئےگا عیداالالضحیٰ 17جون بروز پیر کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔
مفتی خالد اعجازنے کہا ہے کہ چاند کی پیدائش چھ جون کو شام 5بج کر38منٹ پرہے ،7 جون غروب آفتاب کےوقت عمرپچیس گھنٹےہونے کےباعث چاند نظرآئےگا، موسم صاف ہوا تو چاند دیکھنے کا عمل آسان ہو گا۔
دوسری جانب ملک بھر میں عید الالضحیٰ کی تیاریوں شروع ہو گئیں۔ پاکستان کے چھوٹے شہروں میں مویشی منڈیا سج گئیں جبکہ بڑے شہروں میں مویشی مندیاں 6 جون سے لگائی جائیں گی۔
لاہور شہر میں نو پرافٹ، نو لاس بنیاد پر عارضی مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سال لاہور شہر میں 9 عارضی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔
عید الالضحیٰ کی آمد سے پہلے شہریوں کو قربانی کے لئے جانور خریدنے کی سہولت مہیا کرنے کے لئے عارضی مویشی منڈیاں 6 جون تک فعال کر دی جائیں گی، عید الالضحیٰ 17 جون ہو ہو گی۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے حکام نےعارضی منڈیوں کی جگہ کا تعین کر لیا ہے۔
مویشی منڈیاں گزشتہ سال کی طرح کھلےعلاقوں میں قائم کی جائیں گی۔ منڈیوں میں انتظامیہ بہترین سہولیات کی فراہمی کویقینی بنائےگی۔
تمام عارضی منڈیوں میں پینےکاپانی فراہم کیا جائے گا اور صفائی،لائٹس،شامیانے،سکیورٹی کیمرےنصب کیےجائیں گے۔ تمام عارضی منڈیوں میں خریداروں کی رہنمائی کیلئے ضروری معلومات کے سائن بورڈز، بیت الخلا،ماسک اورگلوزکی سہولیات کی فراہمی کوبھی یقینی بنایاجائےگا۔
صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں مویشی منڈیاں آباد ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ اندرونِ صوبہ اور ملک کے مختلف علاقوں سے بکرے، دنبے اور گائیں مویشی منڈیاں آنا شروع ہو گئی ہیں، مگر قربانی کے جانوروں کے خریداروں کا رش ابھی تک دکھائی نہیں دے رہا ہے۔
اس کے علاوہ کمشنر کراچی نے سات اضلاع میں 22 مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق کراچی میں 22 مویشی منڈیاں قائم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ضلع جنوبی، وسطی، کورنگی، شرقی، غربی اور کیماڑی میں مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 15 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 8 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 12 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 15 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 14 گھنٹے قبل



