جی این این سوشل

دنیا

جنوبی افریقہ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش

جنوبی افریقہ : جنوبی افریقا کی خاتون کے ہاں بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، خاتون نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جنوبی افریقہ  میں خاتون کے ہاں بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش
جنوبی افریقہ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ کی  37سالہ  سیتھول نامی خاتون نے بیک وقت 10 بچوں کو جنم دیا جن میں 7 لڑکے  اور 3  لڑکیاں شامل ہیں۔ خاتون نے مئی میں مراکش میں نو بچوں کو جنم دینے والی ملیان خاتون  حلیمہ کا ریکارڈ توڑتے  ہوئے نیا  ورلڈ ریکارڈ بنا لیا ۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ تمام بچے زندہ ہیں مگر قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے اُن کا وزن کم ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق ان بچوں کو چند ماہ کے لیے انکیبیوٹر پر رکھا جائے گا تاکہ وہ صحت مند ہوسکیں۔

رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ خاتون اور ان کے شوہر  آٹھ بچوں کی پیدائش متوقع تھی ،  سیتھول جن کے ہاں پہلے سے  چھ سالہ جڑواں بچے بھی ہیں ، ان کاکہنا ہے کہ وہ  بچوں کی پیدائش پر  'خوش' اور 'جذباتی' ہیں۔

مئی میں ، ایک مالین خاتون نے مراکش میں 9 بچوں کو جنم دیا ، جس نے ایک امریکی خاتون نادیہ سلیمان  کا ریکارڈ توڑ ا تھا جس نے 2009 میں آٹھ بچوں کو جنم دیا تھا۔

کھیل

آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان

 پاکستان چھ اکتوبر کو اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف سلہٹ میں کھیلے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان

آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

 آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا پہلا میچ تین اکتوبر کو ڈھاکہ میں ہو گا۔پہلے میچ میں انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

 پاکستان چھ اکتوبر کو اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف سلہٹ میں کھیلے گی،دوسرے میچ میں پاکستان اور آسٹریلیا آٹھ اکتوبر کو مدمقابل ہونگی۔پاکستان تیسرے میچ میں کوالیفائر ون کے ساتھ گیارہ اکتوبر کو کھیلے گی۔

 پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف تیرہ اکتوبر کو سلہٹ میں کھیلے گا۔ایونٹ کا فائنل 20 اکتوبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک ، چین تمام منصوبے جلد مکمل کرنے کا عزم

نائب چیئرمین ژنگ جہان بینگ نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی اہمیت اور ترقی کیلئے چین کے مکمل تعاون کا اعادہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک ، چین تمام منصوبے  جلد مکمل کرنے  کا عزم

پاکستان اور چین نے سی پیک کے تمام منصوبے مکمل کرنے اور اس تعاون کو مزید بہتر بنانے کے عزم کااظہار کیا ہے ۔

 گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں او آئی سی کے پندرہویں اسلامی سربراہ اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار اورچین کی نیشنل پیپلزکانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین ژنگ جہان بینگ کے درمیان ملاقات میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین سی پیک کے تمام منصوبے مزید بہتر بنانے جا عزم کرتا ہے ۔

فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت کا اعادہ کیا اور پاکستان کی پارلیمنٹ اور چین کی نیشنل پیپلزکانگریس کے درمیان وفود کے تبادلوں میں اضافے پرتبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے او آئی سی کے ساتھ چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر بھی بات چیت کی اور باہمی امن وخوشحالی کیلئے مذاکرات اور مفاہمت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اسحق ڈار نے چین کے اہم معاملات پر پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور قریبی اقتصادی شراکت داری اور تعاون کے ذریعے باہمی مفاد پرمبنی وسیع تر روابط کی اہمیت پر زوردیا۔

نائب چیئرمین ژنگ جہان بینگ نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی اہمیت اور ترقی کیلئے چین کے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارت میں مذہبی آزادی نا ہو نے کے برابر ہے ، امریکی کمیشن

رپورٹ میں مذہبی آزادی کی منظم ، مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کے بارے میں خصوصی تشویش ظاہر کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت میں مذہبی آزادی نا ہو نے  کے برابر ہے ، امریکی کمیشن

امریکہ کے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے کمیشن نے کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے ۔

رپورٹ میں امتیازی قوم پرست پالیسیاں تشکیل دینے اور بھارت میں رہنے والی اقلیتوں پر دبائو ڈالنے کیلئے نفرت انگیز بیانات جاری کرنے پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایاگیاہے۔

کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بی جے پی حکومت اقلیتوں پر فرقہ وارانہ تشدد کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جس سے اقلیتیں بری طرح متاثر ہورہی ہیں ۔

رپورٹ میں مذہبی آزادی کی منظم ، مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کے بارے میں خصوصی تشویش ظاہر کی گئی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll