جی این این سوشل

دنیا

بھارت ، برفانی طوفان میں پھنسے 9 ٹریکر ہلاک

ریسکیو ٹیم نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 5افراد کو زندہ نکالا جب کہ مرنے والوں کی لاشوں کو بھی ہیلی کاپٹر سے کرناٹک منتقل کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت ، برفانی طوفان میں پھنسے 9 ٹریکر ہلاک
بھارت ، برفانی طوفان میں پھنسے 9 ٹریکر ہلاک

بھارت کی ریاست اترا کھنڈ میں ہمالیہ کے پہاڑوں میں برفانی طوفان کے دوران ٹریکر پھنس گئے جن میں سے 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈیا کے جنوبی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ٹریکرز کا ایگ گروپ شمالی انڈیا میں اتراکھنڈ کے دشوار گزار پہاڑوں میں شدید برف باری کے باعث پھنس گیا۔

کرناٹک کے ریاستی وزیر کرشنا بائر گوڈوا کے مطابق گروپ کی ٹریکنگ کے دوران پہاڑوں پر برف باری شروع ہوئی جو بعد میں برفانی طوفان میں تبدیل ہو گیا۔شام چھ بجے تک دو ٹریکر خراب موسم کی وجہ سے موت کا شکار ہو گئے۔ برفباری اور تیز ہواؤں کی وجہ نقل و حرکت ناممکن اور حد نگاہ صفر ہو گئی۔

ٹریکرز نے ایک دوسرے کے سے لپٹ کر راستے میں ہی رات گزار دیں۔ رات میں سردی کی وجہ سے گروپ کے مزید ارکان ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق ریسکیو ٹیم نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 5افراد کو زندہ نکالا جب کہ مرنے والوں کی لاشوں کو بھی ہیلی کاپٹر سے کرناٹک منتقل کیا گیا۔

دنیا

گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں پر راکٹ حملے میں 12 اسرائیلی ہلاک

اسرائیل نے حزب اللہ پر حملے کا الزام عائد کیا ہے تاہم حزب اللہ نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی حملہ نہیں کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں پر راکٹ حملے میں 12 اسرائیلی ہلاک

اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کے علاقے میں زور دار راکٹ حملہ کر کے ایک ہی بار 12 اسرائیلی ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ اسرائیل نے اب تک کے اس انتہائی تباہ کن حملے کا الزام لبنان کی ایرانی حمایت حزب اللہ پر عاید کیا گیا ہے۔ جبکہ حزب اللہ نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ اسرائیل اس حملے کے بعد زیادہ شدید حملے کر کے لبنان میں تباہی کر سکتا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے گولان کی پہاڑیوں کے علاقے دروز میں فٹبال کے میدان پر اُس وقت راکٹس گرے جب وہاں بڑی تعداد میں اسرائیلی بچے جمع تھے،ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فٹبال گراؤنڈ میں کوئی میچ ہو رہا تھا یا اتنی بڑی تعداد میں والدین اور بچے کسی اور تقریب کے لیے جمع تھے۔

اسرائیل نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ راکٹس حزب اللہ نے لبنان سے داغے تھے تاہم حزب اللہ نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی حملہ نہیں کیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ فٹبال گراؤنڈ پر راکٹ حملے میں 12 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے دھمکی دی کہ حزب اللہ تیار رہے، ہم جلد سخت سے سخت جوابی کارروائی کریں گے۔

دوسری جانب لبنان میں حزب اللہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل حملے کا جواز گڑھنے کے لیے حزب اللہ پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔ فٹبال گراؤنڈ پر راکٹ حملہ حزب اللہ نے نہیں کیا۔

حملے کے ردعمل میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایکس پر لکھا کہ وہ امریکا کے  دورے کو مختصر کر کے جلد از جلد اسرائیل پہنچنا چاہتے ہیں جس کے انتظامات کے لیے اسرائیلی وزارت خارجہ کو حکامات جاری کرددیئے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے دھمکی دی کہ وہ حزب اللہ کے خلاف جوابی کارروائی کا حکم دیں گے اور اس پر عمل درآمد کی نگرانی بھی خود کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ویمن ایشیا کپ، سری لنکا نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بھارت نے سری لنکا کو جیت کیلیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمن ایشیا کپ، سری لنکا نے بھارت کو  شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ویمن ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

دمبولا میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا۔

سری لنکا نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 166 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سری لنکا کی بلے باز ہرشیتا سمروکرما 69 رنز اور کاویشا دلہاری 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

کپتان چماری اتھاپتھو نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بھارت کی طرف سے دیپتی شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے تھے۔بھارت کی طرف سے سمرتی مندھانا 60، رچا گوش 30 اور جمائمہ روڈریگز 29 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہیں۔

سری لنکا کی طرف سے کاویشا دلہاری نے 2، چماری اتھاپتو، سچنی نسانسالا اور ادیشیکا پرابودھانی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے سیمی فائنل میں پاکستان ویمنز ٹیم کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کشمیریوں کی مزاحمت جاری، صرف دو ماہ کے دوران 11 بھارتی فوجی ہلاک

کشمیری عوام کی بھارتی فوج کیخلاف مزاحمت نے جھوٹے امن کے دعوؤں کا پردہ فاش کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کشمیریوں کی مزاحمت جاری، صرف دو ماہ کے دوران 11 بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیوں اور کشمیری عوام کی مزاحمت نے تازہ ترین تفصیلات میں بھارت کے جھوٹے امن کے دعووں کا پردہ فاش کر دیا۔

کشمیری عوام کی مزاحمت میں صرف دو ماہ کے دوران 11 بھارتی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس دوران مودی سرکار اپنے کالے کرتوتوں کی دنیا کی نظریں ہٹانے کے لیے پاکستان پر الزام تراشیاں کر رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کشمیری عوام کی مزاحمت جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق 16 جولائی کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے ڈوڈا میں چار بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔ اسی طرح، ضلع کٹھوعہ میں ہونے والے حملے کے بعد کارروائی میں پانچ بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

مزید برآں 27 جولائی کو ضلع کپواڑہ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور ایک افسر سمیت چار فوجی زخمی ہوئے۔

مودی سرکار اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشیوں کا سہارا لے رہی ہے۔ اس کے علاوہ پلوامہ ڈرامہ کے الزام بھی پاکستان پر لگائے گئے تھے، جس کی تصدیق بھارتی سیاستدانوں نے خود کی کہ یہ مودی کی ایک بھونڈی سازش تھی، جس کا مقصد صرف اپنی سیاست چمکانا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll