جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

گوگل میپس کا اپنے صارفین کی پرائیویسی کے لئے نیا فیچر متعارف

گوگل کی جانب سے اب صارفین کے ڈیٹا کو کلاؤڈ سرور کی بجائے ان کی ڈیوائسز میں ہی محفوظ کیا جائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گوگل میپس کا اپنے صارفین کی پرائیویسی کے لئے نیا فیچر متعارف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آج کے دور میں ٹیکنالوجی کمپنیوں سے اپنے مقام کو چھپانا تقریباً ناممکن محسوس ہوتا ہے۔

اس لیے گوگل میپس میں ایک تبدیلی کی جا رہی ہے جو اس تاثر کو ختم کرنے کے لیے سروس کو تبدیل کر دے گا۔

گوگل کی جانب سے اب صارفین کے ڈیٹا کو کلاؤڈ سرور کی بجائے ان کی ڈیوائسز میں ہی محفوظ کیا جائے گا، اس تبدیلی سے گوگل میپس کے صارفین کی پرائیویسی کو زیادہ تحفظ مل سکے گا۔

گوگل کے مطابق بتایا گیا ہے کہ یکم دسمبر تک صارفین اپنی لوکیشن ہسٹری کو موبائل ڈیوائسز پر منتقل کر سکتے ہیں جس کے بعد پرانے ڈیٹا کو کلاؤڈ سرور سے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ لوکیشن ہسٹری سے مراد ان علاقوں یا جگہوں کا ایسا ریکارڈ ہے جہاں آپ جا چکے ہوتے ہیں۔ اس نئےفیچر میں لوکیشن ہسٹری کا نام بدل کر ٹائم لائن کر دیا جائے گا اور اس ڈیٹا کو آپ گوگل اکاؤنٹ کی بجائے اپنے فون پر ہی دیکھ سکیں گے۔

یعنی دسمبر 2024 سے ویب پر آپ لوکیشن ہسٹری تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔اس فیچر کا اعلان گوگل نے دسمبر 2023 میں کیا تھا مگر اب اس پر عملدرآمد شروع ہو رہا ہے۔

اگر آپ نے خود نئی ٹائم لائن سیٹنگز کو ان ایبل نہیں کیا تو پھر گوگل کی جانب سے خود 90 دن کی ٹریول ہسٹری کو اس ڈیوائس میں منتقل کر دیا جائے گا جس پر آپ نے گوگل اکاؤنٹ پر سائن ان کیا ہوگا۔

 

دنیا

ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید

ایرانی پاسداران انقلاب چھوٹا طیارہ جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں جنگی کارروائی کے دوران حادثے کا شکار ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی  شہید

ایران میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی اور پائلٹ حمید جنداغی شہید ہوگئے، حادثہ جنگی آپریشن کے دوران پیش آیا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق ایران کے جنوب مشرق میں ایک فضائی حادثہ پیش آیا جس میں ایرانی پاسدران انقلاب کے دو ارکان شہید ہوگئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فوج کا ایک چھوٹا طیارہ جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں جنگی کارروائی کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

فضائی حادثے میں شہید ہونے والے پاسدران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی پاسداران انقلاب کی نینوا بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواہ میں 2 مختلف کارروائیوں میں 6 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان عبوری افغان حکومت سے بارہا کہتا رہا ہے کہ وہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواہ میں 2 مختلف کارروائیوں میں 6 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 6 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا مؤثر طریقے سے پتہ لگایا، آپریشن میں ایک خارجی احمد شاہ عرف انتظار ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے خرمنگ میں پاک افغان سرحد پر خوارج کے گروہ کی نقل و حرکت دیکھی جس پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا، اس کارروائی میں 5 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان عبوری افغان حکومت سے بارہا کہتا رہا ہے کہ وہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق توقع ہے کہ افغان حکومت خوارج کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال سے انکار کرے گی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔   

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی ایکٹ اور سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے  بھی  منظور

سینیٹ میں بلز کی منظوری کا عمل شروع ہوا تو اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی ایکٹ اور سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے  بھی  منظور

آرمی ایکٹ اور سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے  بھی  کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ضمنی ایجنڈے کی تحریک پیش کی جسے سینیٹ نے کثرت رائے سے منظور کرلی۔

سب سے پہلے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل پیش کیا، سینیٹ نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

سینیٹ میں بلز کی منظوری کا عمل شروع ہوا تو اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

سینیٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل پیش کیا گیا تو اپوزیشن اراکین نے چور چور کے نعرے لگائے۔

اپوزیشن کے اس شور کے دوران سینیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد ہائی کورٹ ایکٹ 2010 میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا، جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

سینیٹ  نے آرمی ایکٹ 2024 ترمیمی بل کی بھی منظوری دے دی جبکہ ائیر فورس ایکٹ ترمیمی بل 2024 کی کثرت رائے سے منظوری دی گئی، بل وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پیش کیا۔

آرمی ایکٹ ترمیمی بلز کی منظوری کے بعد تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کی مدت ملازمت 3 سال سے بڑھ کر 5 سال ہو گئی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی جانب سے سینیٹ میں پیش کیا گیا پاکستان بحریہ ایکٹ میں مزید ترامیم 2024 کا بل بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ بلز کی منظوری کے بعد سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll