جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان اور روس کے درمیان ریلوے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

مفاہمت پرسفیر محمد خالد جمالی اور روس کی طرف سے نائب وزیر ٹرانسپورٹ ڈی ایس زیویریف نے دستخط کیے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اور روس کے درمیان ریلوے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان اور روس کے درمیان ایس پی آئی ای ایف میں ریلوے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

روس میں پاکستانی سفارت خانہ کے مطابق 27 ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم  کے موقع پر پاکستان اور روس نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ، مفاہمت نامے کے ذریعے دونوں ممالک کا مقصد ریلوے کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں اور اس اہم شعبے کے جدید خطوط پر استوار کرنے کے مواقع تلاش کرنا اور اس میں تعاون کرنا ہے۔

ایم او یو کے تحت متعلقہ کمپنیوں کے درمیان مستقبل میں تعاون بھی ہوگا، ایم او یو  کا مقصد بین الاقوامی کارگو ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا اور سہولت فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ مفاہمت پرسفیر محمد خالد جمالی اور روس کی طرف سے نائب وزیر ٹرانسپورٹ ڈی ایس زیویریف نے دستخط کیے۔

پاکستان

خیبر پختونخوا حکومت کا پی آئی اے کی خریداری کے لیے ہر حد تک جانے کا عندیہ

وزیراعلیٰ کے پی نے متعلقہ حکام کو بولی کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، بیرسٹر سیف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا حکومت کا  پی آئی اے کی خریداری کے لیے ہر حد تک جانے کا عندیہ

پی ٹی آئی رہنما و مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کے پی حکومت پی آئی اے کی خریداری کے لیے ہر حد تک جائےگی اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی کے نے متعلقہ حکام کو بولی کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پی آئی اے کو اس نہج تک پہنچانے والے مافیا کی بولی میں دلچسپی سمجھ سے بالاتر ہے لیکن ہم قومی اثاثے کو سیاسی مافیا کے چنگل سے آزاد کرائے گے اور ایک منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جس نے اس منافع بخش ادارے کو تباہ کیا ہے وہی بولی میں پیش پیش ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ قومی اثاثوں کو سیاسی مافیا ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں اس وقت شریف اور زرداری خاندانوں کی وجہ سے تمام ادارے خسارے میں جکڑے ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان: ایف سی کی گاڑی پر خوارجی دہشت گردوں کی فائرنگ 2 اہلکار شہید

ایف سی کے زخمی چاروں سپاہیوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈیرہ اسماعیل خان: ایف سی کی گاڑی پر خوارجی دہشت گردوں کی فائرنگ  2 اہلکار شہید

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن روڈ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ درابن کی حدود میں ایف سی کی گاڑی پر خوارجی دہشت گردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 2 اہلکار وطن پر قربان ہو گئے۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خوارجی دہشت گردوں کا بہادری سے لڑتے ہوئے ایف سی کے 2 سپاہی شہید جبکہ 4 زخمی ہوئے، شہید سپاہی شیر الرحمان اور شہید سپاہی سید امین نے خوارجی دہشت گردوں کا دلیری سے مقابلہ کیا اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔

شہید سپاہی شیر الرحمان کا تعلق جنوبی وزیرستان اور شہید سپاہی سید امین کا تعلق صوابی گدون سے تھا، زخمیوں میں حوالدار امتیاز، سپاہی محب شاہ، سپاہی صاحب دین اور سپاہی فضل کریم شامل ہیں۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ایف سی کے زخمی چاروں سپاہیوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کی اس جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

وزیرِاعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہتریں طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور شہید کی بلندی درجات اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی جب کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی شہید اہلکار کے بلند درجات کے لیےدعا کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ

وزیرِاعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے دہانے پرپہنچانے والوں کے ناپاک منصوبے ناکام ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ وفاقی کابینہ میں نئے لوگوں کو شامل کیا جائے۔

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ جلد وفاقی کابینہ میں ردوبدل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شرح سود ساڑھے 17 فیصد سے 15 فیصد پر آنا خوش آئند ہے، مہنگائی بڑھنے کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 7 فیصد تک آگئی ہے۔

وزیرِاعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے دہانے پرپہنچانے والوں کے ناپاک منصوبے ناکام ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll