جی این این سوشل

کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کو 134 رنز سے شکست دیدی

ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے،جانسن چارلس 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی 20 ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کو 39 رنز سے شکست دیدی
ٹی 20 ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کو 39 رنز سے شکست دیدی

 ویسٹ انڈیز کے 173 رنز کے تعاقب میں یوگنڈا کی پوری ٹیم 12 اوورز میں 39 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز نے میچ 134 رنز کے بھاری مارجن سے جیت لیا۔

گیانا میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان روومان پاؤل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔جانسن چارلس 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ برینڈن کنگ 13، نکولس پورن 22،  رومان پاؤل 23 اور رتھر فورڈ 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ آندرے رسل 17 گیندوں پر 30 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

یوگنڈا کی جانب سے مسابا نے 2، رام جانی، کوسماس اور نکرانی نے ایک ایک وکٹ لی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یوگنڈا کی پوری ٹیم 12 اوور میں 39 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 11 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ الرازی جوزف نے دو شکار کیے، ایک ایک وکٹ روماریو شیفرڈ اور گداکیش موتی کے حصے میں آئی۔

یوگنڈا کے 10 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے، جما میاگی 13 رنز بنا کر نمایاں رہے اور یہی واحد کھلاڑی بھی تھے جو ڈبل فیگر میں داخل ہو سکے۔

عقیل حسین کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یادرہے کہ ویسٹ انڈیز ایونٹ میں اب تک دو میچ کھیل کر دو کامیابیاں سمیٹ چکا ہے جبکہ یوگنڈا نے 3 میں سے ایک میچ جیتا ہے اور دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دنیا

اسرائیلی فوج  کا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے سربراہ محمد علی اسماعیل اور نائب حسین  احمد اسماعیل کو بھی شہید کرنے کا دعوی ٰ کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج  کا  حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج  کی جانب سے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا  گیا ہے۔  

خبر رساں ادارے کے مطابق  اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے بیروت میں حزب اللہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا ہے ، حزب اللہ کا ہیڈکوارٹر شہر کے جنوبی علاقے میں ایک رہائشی عمارت میں قائم تھا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ حملے میں شہید ہوگئے ہیں جبکہ حسن نصر اللہ کی بیٹی زینب نصراللہ کی شہادت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب  اللہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن  نصراللہ سے رابطہ گزشتہ شام سے منقطع ہے تاہم ذرائع نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق بھی نہیں کی۔

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے سربراہ محمد علی اسماعیل اور نائب حسین  احمد اسماعیل کو بھی شہید کرنے کا دعوی ٰ کیا ہے ۔ 

 واضح رہے کہ حسن نصراللہ  کو نشانہ بنانے  کیلئے اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ روز بیروت میں ایک ساتھ 15 میزائل داغے تھے جس سے 6 عمارتیں تباہ، 8 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حسن نصر  اللہ بمباری کا شکار عمارت کی زیرِ زمین 14 ویں منزل میں قیام کرتے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2657 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2657 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف کی تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کیساتھ مل کر کام کرنےکی پیشکش

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ کاروباری برادری کے تعاون کے بغیر یہ کامیابیاں ممکن نہیں تھیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف  کی تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کیساتھ مل کر کام کرنےکی پیشکش

آرمی چیف نے تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کیساتھ مل کر کام کرنےکی دعوت دے دی۔


آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کے دورہ کے موقع پر تاجروں سے ملاقات کی اور اس دوران معیشت سے متعلق اہم امور زیر بحث آئے۔ اس دوران انہوں نے تاجر برادری کو ملکی معیشت کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی دعوت دے دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ کراچی کے دوران تاجر برادری سے ملاقات کی، اس موقع پر معیشت کے حوالے سے تاجر برادری کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ کراچی کی کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ میں نے ایک سال پہلے کہا تھا کہ مایوس مت ہوں، مایوسی گناہ ہے، پاکستان کی خوشحالی کے بارے میں کبھی امید نہیں چھوڑنی، معاشرے میں مایوسی پیدا کرنے کی ناکام کوششوں کو اجتماعی کاوشوں سے شکست دیں گے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے، بے پناہ وسائل اور صلاحیت کے پیش نظر پاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کرنا چاہتا ہے۔

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مغربی سرحد پر سمگلنگ پر قابو پانے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، برادر دوست ممالک بالخصوص چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی معاشی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے، گوگل سمیت دیگر بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہیے۔ کراچی کی کاروباری برادری کو یقین دہانی کرائی کہ فوج غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کے لیے پُرعزم ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کیساتھ مل کر کام کرنےکی دعوت دے دی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ کاروباری برادری کے تعاون کے بغیر یہ کامیابیاں ممکن نہیں تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll