جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان کیلئے اعزاز، بلوچ طالب علم اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے صدر منتخب

اسرار کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے ایک گاؤں سے ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کیلئے  اعزاز، بلوچ طالب علم اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے صدر منتخب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے صدر منتخب ہوگئے۔

اسرار کاکڑ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے ایک گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے یونین الیکشن میں 617 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

 آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے صدر منتخب ہونے والے یہ تیسرے پاکستانی ہیں۔ ان کے علاوہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو 1977 میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی یونین کی صدر منتخب ہوئی تھیں۔اس کے علاوہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں بچ جانے والے احمد نواز بھی آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے صدر رہ چکے ہیں۔

نو منتخب صدر آکسفورڈ یونیورسٹی یونین اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونیورسٹی کے شعبہ قانون میں ڈی فل پروگرام میں داخلے لے رہے ہیں۔ اسرار 13 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ انہوں نے پرائمری تعلیم اپنے گاؤں میں مکمل کی، پھر اس کے بعد ایبٹ آباد، لاہور اور امریکہ میں تعلیم حاصل کی۔

یونیورسٹی یونین کا صدر منتخب ہونے پر اسرار کاکڑ نے کہاکہ بلوچستان کے انتہائی پسماندہ گاؤں سے یہاں تک پہنچنا میرے لیے ایک اعزاز ہے، یونین الیکشن میں ساتھ دینے پر ممبران کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان اور میرے خاندان کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔

تجارت

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان

 ذرائع کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے میں سسٹم پر بہت بوجھ ہے، وزیر اعظم کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توثیق کی سفارش کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع پرغور کیا جارہا ہے، جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کی وطن واپسی پر غور ہوسکتا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے میں سسٹم پر بہت بوجھ ہے، وزیر اعظم کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توثیق کی سفارش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 28 ستمبر تک تقریبا 29 لاکھ گوشوارے جمع ہوچکے ہیں، گزشتہ سال 28 ستمبر تک 14 لاکھ گوشوارے جمع ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

میثاق جمہوریت میں تھا کہ آئینی عدالتیں ہوں گی ، شرجیل میمن

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور ہوں، نمبرز پورے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میثاق جمہوریت میں تھا کہ آئینی عدالتیں ہوں گی ، شرجیل میمن

سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ میثاق جمہوریت میں تھا کہ آئینی عدالتیں ہوں گی۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیاست میں ہر جماعت کا اپنا نظریہ ہوتا ہے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ملک کی بہتری کیلئے مل کر چلیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور ہوں، نمبرز پورے ہیں، جب چاہیں آئینی ترمیم کی جا سکتی ہے، آئینی ترمیم کے بعد چیزیں بہتری کی طرف جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے تمام جماعتوں سے مشاورت ہو، میثاق جمہوریت میں تھا کہ آئینی عدالتیں ہوں گی، لوگوں کے 20،20 سال سے مقدمات عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی سب سے زیادہ انتقام کا نشانہ بنی، ثاقب نثار کا دور پی ٹی آئی کا بدترین دور تھا، ثاقب نثار نے پی ٹی آئی کیلئے پولنگ ایجنٹ کا کام کیا، ثاقب نثار نے پی ٹی آئی ورکر کے طور پر کردار ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید مذمت

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی حملوں کے متاثرین کے خاندانوں اور لبنان کے عوام سے دلی تعزیت کرتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان  کی  مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید مذمت

پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری آبادیوں پر اسرائیل کے بے لگام حملے اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے اسرائیلی فورسز لبنان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہیں، اُس کے استحکام اور سلامتی کو نقصان پہنچا رہی ہیں، شہری آبادی کے مراکز کو وحشیانہ انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی حملوں کے متاثرین کے خاندانوں اور لبنان کے عوام سے دلی تعزیت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے قتل کے وحشیانہ اقدام سے تشدد کے شکار خطے کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll