جی این این سوشل

دنیا

فلسطینی نسل کشی کے خلاف کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلے کی فراہمی روک دی

کوئلے کی برآمد معطلی کا فیصلہ اس وقت تک کے لیے ہے جب تک اسرائیل غزہ میں جنگ جاری رکھتا ہے، صدر گسٹاوو پیٹرو

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فلسطینی  نسل کشی کے خلاف کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلے کی فراہمی روک دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اسرائیل کو کوئلے کی برآمد معطل کر رہی ہے، کوئلے کی برآمد معطلی کا فیصلہ اس وقت تک کے لیے ہے جب تک اسرائیل غزہ میں جنگ جاری رکھتا ہے۔

صدر پیٹرو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا اسرائیل کو کوئلے کی برآمد اس وقت تک معطل رہے گی جب تک اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بند نہیں کرے گا۔

کولمبین حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو کوئلے کی فراہمی کی بندش چند دن میں باضابطہ طور پر شروع ہو جائے گی۔

امریکی خبر ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے  گزشتہ سال کے ابتدائی 8 ماہ میں کولمبیا سے 320 ملین ڈالرز مالیت کا کوئلہ درآمد کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل اپنی ضرورت کے کوئلے کا 50 فیصد کولمبیا سے درآمد کرتا ہے۔ 

یاد رہے اس سے قبل کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے  غزہ میں اسرائیلی اقدامات پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ہفتہ کے روز صدر پیٹرو نے کہا 'اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے معاملے پر کولمبیا اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کرے گا۔ نیز رام اللہ میں اپنا سفارت خانہ کھولے گا۔

دنیا

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی مل گیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   حسن نصراللہ کے جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے،  بظاہر حسن نصر اللہ کی موت دھماکے کی شدت سے ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی مل گیا

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی مل گیا ہے۔جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   حسن نصراللہ کے جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے،  بظاہر حسن نصر اللہ کی موت دھماکے کی شدت سے ہوئی۔

واضح رہے کہ   حسن نصراللہ جمعے کی شب بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے،گزشتہ روز لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید مذمت

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی حملوں کے متاثرین کے خاندانوں اور لبنان کے عوام سے دلی تعزیت کرتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان  کی  مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید مذمت

پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری آبادیوں پر اسرائیل کے بے لگام حملے اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے اسرائیلی فورسز لبنان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہیں، اُس کے استحکام اور سلامتی کو نقصان پہنچا رہی ہیں، شہری آبادی کے مراکز کو وحشیانہ انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی حملوں کے متاثرین کے خاندانوں اور لبنان کے عوام سے دلی تعزیت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے قتل کے وحشیانہ اقدام سے تشدد کے شکار خطے کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اتوار کو قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اتوار کو قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز قلات سے13 کلو میٹر جنوب میں تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll