لانس نائیک حسین علی خان شہید کا تعلق ضلع غذر سے ہے ۔انھوں نے پاکستان آرمی میں 14 سال تک خدمات سرانجام دیں ۔ شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی کو چھوڑا ہے

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ ہوا ہے،کیپٹن سمیت سکیورٹی فورسز کے 7جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہوانیوالوں میں کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر شامل ،لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ نے جام شہادت نوش کیا ۔ سپاہی منظور حسین، سپاہی راشد محمود بھی شہید ہونیوالوں میں شامل ہیں۔
کیپٹن محمد فراز الیاس شہید کا تعلق ضلع قصور سے ہے۔ کیپٹن محمد فراز الیاس شہید نے 2020 میں پاکستان آرمی کی ناردرن لائٹ انفنٹری میں کمیشن حاصل کیا ۔کیپٹن محمد فراز الیاس شہید نےعنقریب 19 جون 2024 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا تھا کیپٹن محمد فراز الیاس شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔
صوبیدار میجر محمد نذیر شہید کا تعلق ضلع سکردو سے ہے ۔ صوبیدار میجر محمد نذیر شہید نے 31 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا ۔صوبیدار میجر محمد نذیر شہید نے سوگواران میں اہلیہ 2 بیٹے اور 5 بیٹیوں کو چھوڑا ہے۔
لانس نائیک حسین علی خان شہید کا تعلق ضلع غذر سے ہے ۔انھوں نے پاکستان آرمی میں 14 سال تک خدمات سرانجام دیں ۔ شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی کو چھوڑا ہے۔
سپاہی منظور شہید کا تعلق ضلع گلگت سے ہے ۔ شہید نے پاکستان آرمی میں 6 سال تک دفاع وطن کیلئے خدمات سرانجام دیں سپاہی منظور شہید نے سوگواران میں اہلیہ اور3 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
لانس نائیک محمد انور شہید کا تعلق ضلع گانچھے سے ہے ۔ شہید نے پاکستان آرمی میں 13 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا لانس نائیک محمد انور شہید نے سوگواران میں اہلیہ، دو بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں ، سپاہی اسد اللہ شہید کا تعلق ملتان سے ہے ۔ شہید نے پاکستان آرمی میں 14 سال تک ملکی دفاع کے فرائض سرانجام دیے ۔ سپاہی اسد اللہ شہید نے سوگواران میں اہلیہ اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔
سپاہی راشد محمود شہید کا تعلق راولپنڈی سے ہے ۔ شہید نے پاکستان آرمی میں 13 سال تک دفاع وطن میں خدمات سرانجام دیں ۔ سپاہی راشد محمود نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت 7 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور اظہار افسوس کیا ہے۔ کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت شہید سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت 7 سکیورٹی اہلکاروں نے قیمتی جانیں وطن پر نچھاور کرکے شہادت کا عظیم رتبہ پایاہے۔ شہداء نے اپنا قیمتی لہو دے کر امن کی آبیاری کی ہے، شہداء قوم کا فخر ہیں اور ان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت دیگر شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار پاک دھرتی کے ناسور ہیں، دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم پرعزم ہیں، بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو شکست نہیں دے سکتیں ہیں۔

چین میں گورنر سندھ کی اہم ملاقات، CPEC، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 11 گھنٹے قبل

پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں کی تاریخی کامیابی: 5,400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر لی
- 11 گھنٹے قبل
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4100 روپے سستا
- 16 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: بنگلادیش کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کشتیوں کے 3 حادثے، 8 جاں بحق، 67 افراد کو بچا لیا گیا
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
- 15 گھنٹے قبل

بلوچستان: پشین میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2.14 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف قطر کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
- 11 گھنٹے قبل

چیٹ جی پی ٹی کی چیٹ جی پی ٹی سے بات ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟
- 15 گھنٹے قبل
پنجاب میں 15 ستمبر سے HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز، پسماندہ علاقوں میں خصوصی انتظامات
- 15 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط: ریٹائرڈ ججز اور بیواؤں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
- 11 گھنٹے قبل