Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں ہندو یاتریوں کی بس پر فائرنگ، 10 ہلاک

بس فائرنگ کے بعد کھائی میں جاگری، بس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے، 33 زخمی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جون 10 2024، 7:59 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مقبوضہ کشمیر میں ہندو یاتریوں کی بس پر فائرنگ، 10 ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میں ہندو یاتریوں کی بس فا ئرنگ کے بعد گہری کھائی میں جا گری، 10 افراد ہلاک، 33 سے زائد زخمی ہوگئے۔

قابض بھارتی سکیورٹی فورسز کے مطابق ضلع ریاسی کے جنگلی علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،بھارتی فوج، سی آر پی ایف، کشمیر پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

حکام کے مطابق ہندو یاتری شیو کھوڑی مندر میں مذہبی رسومات کے بعد بس کے ذریعے کٹرہ جا رہے تھے جیسے ہی بس جنگل کے علاقے میں پہنچی تو گھات لگائے بیٹھے افراد نے بس پر شدید فائرنگ شروع کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے خوفزدہ ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور بس کھائی میں گر گئی۔ بس میں تقریباً 50 ہندو یاتری سوار تھے ۔

دوسری جانب قابض حکام نے امرناتھ یاترا کی حفاظت کے نام پرمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مزید 20ہزاراہلکارتعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

واضح رہے مقبوضہ جموں وکشمیر پہلے ہی دنیا کاسب سے زیادہ فوجی پڑاؤ والا علاقہ بن چکا ہے جہاں دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجی تعینات ہیں۔

Advertisement