جی این این سوشل

تجارت

مالی سال 2020-21 کا قومی اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا

اسلام آباد: وزیرخزانہ شوکت ترین آج مالی سال 2020-21 کا قومی اقتصادی سروے پیش کریں گے، اقتصادی سروےمیں اہم اقتصادی اشاریوں اورکارکردگی کا احاطہ کیا جائے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مالی سال 2020-21 کا قومی اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا
مالی سال 2020-21 کا قومی اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین اختتام پذیر ہونیوالے مالی سال کا اقتصادی سروے جاری کریں گے۔سروے میں موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے اہم پہلوئوں کواجاگر کیاجائے گا جن کے ذریعے بڑے اقتصادی اشاریوں میں استحکام لانے اورمعیشت کوترقی کی راہ پرڈالنے پرتوجہ مرکوز کی گئی۔سروے میں ترقی اورسرمایہ کاری ،زراعت، پیداوار، کان کنی، قرضوں کی فراہمی اوروصولی، مالیاتی منڈیوں، افراط زراورواجب الادارقوم سمیت معیشت کے اہم شعبوں کی ترقی کااحاطہ کیاجائے گا۔

 

پاکستان

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ،آرمی چیف مہمان خصوصی

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر پریڈ کا معائنہ اور خطاب کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ،آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور: پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) اکیڈمی رسالپور میں جمعرات کو کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی ہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیف آف دی ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے، جہاں شاندار کارکردگی کے حامل کیڈٹس کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انگلش پریمیئر لیگ ،آرسنل کی ٹیم80 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی دوسرے اور لیورپول کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش پریمیئر لیگ ،آرسنل کی ٹیم80 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

آرسنل کی ٹیم اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی دوسرے اور لیورپول کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔

آرسنل کی ٹیم کے سب سے زیادہ 80 پوائنٹس ہیں، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 79 جبکہ لیور پول کی ٹیموں کے 75 پوائنٹس ہیں۔ لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں میں سے 14 ٹیمیں 35،35 میچز کھیل چکی ہیں۔آرسنل کی ٹیم 35 میچز کھیل چکی ہے اور اس کو 25 میں فتح جبکہ 5 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ سب سے زیادہ 80 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قائم ہے۔

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے 34 میچز کھیلے ہیں جن میں وہ 24 میچ جیت چکی ہے اور اس کی تین میچز میں شکست ہوئی جبکہ 7 میچز ڈرا ہوگئے تھے،یہ ٹیم 79 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔لیور پول کی ٹیم کے 75 پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہے ۔

اسی طرح آسٹن ولا کی ٹیم نے 35 میچز کھیل کر 20جیتے ہیں جبکہ اس کو 8میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،یہ ٹیم 67پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔ ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیم کے 60 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر پانچویں نمبر پرموجود ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کے 54 پوائنٹس ہیں اور وہ چھٹے نمبر پر ہے۔نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیم کے 53پوائنٹس ہیں اور وہ ساتویں نمبر پر ہے۔ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم کے 49 پوائنٹس ہیں اور وہ آٹھویں نمبر پر ہے۔چیلسی اور بورن مائوتھ کی ٹیمیں کے 48،48 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

گندم کی خریداری نہ ہونے پر قیمتوں میں مزید کمی

پنجاب حکومت اور کسانوں میں گندم کی خریداری کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم کی خریداری نہ ہونے پر قیمتوں میں مزید کمی

پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ نہ کر سکی۔ گندم کی خریداری نہ ہونے پر گندم کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی، کسان گندم کو 3 ہزار روپے میں بیچنے پر مجبور ہو گئے۔

پنجاب حکومت اور کسانوں میں گندم کی خریداری کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

کسانوں تنظیموں نے پنجاب کے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ کسان گندم سڑکوں پر رکھ کر دھرنے دیں گے۔

کسان اتحاد کے رہنمائوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ابھی تک گندم کی خریداری شروع نہیں کی، کاشتکاروں کو مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے فی الحال گندم نہ خریدنے کی پالیسی اپنا لی ہے۔

ذرائع کے مطابق چھوٹے کسانوں کو چند دن بعد کسان کارڈز کے ذریعے امداد دینے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا تاہم فلور ملز، سیڈ ملز اور آڑھتیوں نےگندم کی خریداری کے لیے مارکیٹ کا رُخ کرلیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll