Advertisement
علاقائی

سوات : تیز رفتاری کے باعث رکشہ کھائی میں جا گرا، 4 افراد ہلاک

ریسکیو ٹیم  نے بر وقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو مٹہ کے قریبی  ہسپتال منتقل کر دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جون 11 2024، 11:34 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سوات : تیز رفتاری کے باعث رکشہ کھائی میں جا گرا، 4 افراد ہلاک

سوات: مٹہ کے علاقے کالا کوٹ میں تیز رفتاری کے باعث رکشہ کھائی میں جا گرا ۔  
تفصیلات کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے کالا کوٹ میں سواریوں کو لے کر جاتے ہوئے رکشے کو حادثہ پیش آگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتاری کے باعث رکشہ الٹ کر کھائی میں جا گرا۔ 
ریسکیور حکام کے مطابق  رکشے کے کھائی میں گرنے سے 4 افراد ہلاک، جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ٹیم  نے بر وقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو مٹہ کے قریبی  ہسپتال منتقل کر دیا ۔ 
پولیس نے حادثے کی تفصیلات حاصل کر کے تفتیش شروع  کر دی، جبکہ مٹہ ہسپتال میں زخمیوں کا علاج معا لجہ جاری ہے۔

Advertisement