آسٹریلیا نے نمیبیا کو شکست دے کر سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا


ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے نمیبیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
بہترین کارکردگی پر ایڈم زیمپا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
آسٹریلیا نے 73 رنز کا ہدف 5 اعشاریہ 4 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔
ٹریویس ہیڈ 34 اور مچل مارش 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، آوٹ ہونے والے واحد کھلاڑی ڈیوڈ وارنر تھے وہ 20 رنز اسکور کر سکے، انہیں ڈیوڈ ویسے نے پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چوبیسویں میچ میں آسٹریلیا نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
نمیبیا کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور 21 رنز پر اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے اور پوری ٹیم سترہویں اوور میں 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
جرہارڈ 36 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مائیکل لین ونگن 10 رنز اسکور کرسکے، اس کے علاوہ نمیبیا کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔
آسٹریلیا کی جانب سے سب سے کامیاب بولر ایڈم زمپا رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 12 رنز کے عوض 4 وکٹ حاصل کیے۔
مارکس اسٹونیس اور جوش ہیزل ووڈ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ایک ایک وکٹ پیٹ کمنز اور نیتھن ایلیز کے حصے میں آئی۔
نارتھ ساؤنڈ میں جاری میچ میں سابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا جیت کے ساتھ ہی سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلے گا۔
آسٹریلیا ایونٹ میں اب تک دو میچوں میں دو جیت کے ساتھ سپر ایٹ مرحلے کے لیے فیورٹ ہے۔
یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے افتتاحی میچ میں اومان کو شکست دینے کے بعد روایتی حریف انگلینڈ کو 36 رنز سے ہرایا تھا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس شروع
- 13 گھنٹے قبل
نوشکی : پیٹرول سے بھرے ٹرک میں دھماکا، 40 سے زائد افراد زخمی
- 15 گھنٹے قبل

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ، ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی
- 21 منٹ قبل

بنگلہ دیشی کرکٹر ناہید رانا نے سپر لیگ 10 کیلئےپشاور زلمی کو جوائن کرلیا
- 15 گھنٹے قبل

بھارت نے پاکستان پر کوئی حملہ کیا تو پاکستان اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گا، فیصل واوڈا
- 15 گھنٹے قبل

بھارت اور فرانس کے درمیان 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ
- 15 گھنٹے قبل

بھارت نے 16 سالہ ایان کو علاج کے بغیر واپس پاکستان بھیج دیا
- 15 گھنٹے قبل

کاروباری برادری پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی
- 15 گھنٹے قبل

حج آپریشن شروع ، اسلام آباد اور لاہور سے پروازیں عازمین کو لیکر مدینہ منورہ پہنچ گئیں
- 15 منٹ قبل
پاکستان اقتصادی بحالی اور تبدیلی کے اہم موڑ پر پہنچ چکا: وزیر خزانہ
- 16 گھنٹے قبل

اداکارہ علیزے شاہ نےسوشل میڈیا سے کنارہ کر لیا
- 15 گھنٹے قبل

یمن حملوں میں شامل کروڑوں ڈالر کا امریکی طیارہ سمندر میں غرق
- 4 منٹ قبل