جی این این سوشل

علاقائی

کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

ابھی تک کی خبروں کے مطابق زلزلےکے باعث کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کی شدت3.1  اور گہرائی 29 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 65 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔

ابھی تک کی خبروں کے مطابق زلزلےکے باعث کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

پاکستان

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 23 ستمبر کے اجلاس کے منٹس جاری

کمیٹی نے مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے 9 لارجر بنچ تشکیل دیئے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس امین الدین خان نے اجلاس میں شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 23 ستمبر کے اجلاس کے منٹس جاری

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 23 ستمبر کے اجلاس کے منٹس جاری کر دیئے گئے ۔

کمیٹی نے مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے 9 لارجر بنچ تشکیل دیئے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس امین الدین خان نے اجلاس میں شرکت کی ۔

منٹس کے مطابق کمیٹی کا اجلاس جسٹس منصور علی شاہ کی عدم دستیابی کے باعث 22 ستمبر کو نہ ہوسکا،اجلاس کے آغاز پر سیکرٹری نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط بارے آگاہ کیا،جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے خط کی کاپی کمیٹی ممبرز کو نہیں بھیجی گئی،قانون کے مطابق اہم مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر ہونے چاہئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

انڈو نیشیا : مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 15 افراد جاں بحق 25لاپتہ

اے ایف پی کے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے ترجمان الہام وہاب نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ جمعرات کی شام سماٹرا جزیرے پر مغربی سماٹرا صوبے کے ایک دور دراز مقام ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انڈو نیشیا : مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 15 افراد جاں بحق 25لاپتہ

انڈونیشیا میں سونے کی ایک غیر قانونی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 15 افراد جاں بحق 25لاپتہ ہو گئے ،امدادی کارکن لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کو کی کوشش کر رہے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے ترجمان الہام وہاب نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ جمعرات کی شام سماٹرا جزیرے پر مغربی سماٹرا صوبے کے ایک دور دراز مقام ہوئی ۔

الہان ​​نے مزید کہا کہ حادثہ میں 15 افراد جاں بحق،3 زخمی اور 25 لاپتہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ امدادی اداروں کو جائے حادثہ تک پہنچنے کے لئے کئی گھنٹے تک پیدل سفر کرنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ مقامی افراد بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ جولائی میں انڈونیشیا کے وسطی جزیرے سلاویسی پر سونے کی ایک غیر قانونی کان کے قریب مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ ہلاک، آٹھ زخمی

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ ہلاک، آٹھ زخمی

 شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر پر 3 روسی پائلٹس سمیت 14 مسافر سوار تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر پر سوار6 افراد ہلاک اور 8 افراد شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان ماڑی پیٹرولیم کا بتانا ہے کہ ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان میں پروازکے دوران آئل فیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر حادثہ تکنیکی وجوہات کے باعث پیش آیا۔

ماڑی پیٹرولیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کا علاقے میں سکیورٹی صورتحال یا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہیلی کاپٹر شیوا وزیرستان بلاک میں پرسنل ٹرانسپورٹیشن فراہم کر رہا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll