حج عمرہ اور تعلیمی سفر کرنے والے نان فائلرز کو چھوٹ ہوگی


وفاقی حکومت نے 18877 ارب روپے کا مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کردیا ہے۔ فنانس بل کے مطابق نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی لگانے کی تجویز ہے۔
فنانس بل کے مطابق نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کا فیصلہ ہوگا تاہم حج عمرہ اور تعلیمی سفر کرنے والے نان فائلرز کو چھوٹ ہوگی۔ جب کہ عملدرآمد نہ کرنے والی ایجنسیوں پر 10 کروڑ کا جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔فنانس بل کے مطابق دوسری دفعہ عملدرآمد نہ کرنے پر جرمانہ 20 کروڑ عائد ہوگا۔
بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نان فائلرز کےلئے کاروباری ٹرانزکشن کے ٹیکس میں نمایاں اضافہ ہوگا، نان فائلرز کے لئے پراپرٹی ہولڈنگ پر ٹیکس 45 فیصد ہوگا۔ اس کے علاوہ تاجر دوست اسکیم میں رجسٹریشن نہ کرانے پر دکان کو سیل کرنے کی تجویز ہے جبکہ دکانداروں کو 6 ماہ قید یا جرمانے کی سزا کی تجویز ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 30 لاکھ نان فائلرز کے خلاف ایکشن کی تیاریاں کی گئیں جس کے تحت ان کے بجلی اور گیس کے کنکشن کاٹنے کا کہا گیا۔30 لاکھ نان فائلرز کیخلاف ایکشن کی تیاری، بجلی، گیس کنکشن کانٹے کے قوانین پر عمل ہوگا
میڈیا رپورٹس کے مطابق نان فائلرز کے بجلی اور گیس کنکشن کاٹنے کے قوانین پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا۔ ٹیکس قوانین کا سہارا لے کر ٹیکس چوروں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی: ڈیفنس میں جنازے کے دوران فائرنگ، سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق،بیٹا زخمی
- 2 گھنٹے قبل

معروف اداکار فواد خان کی آواز میں خوبصورت گانا ''پروانا" ریلیز
- ایک گھنٹہ قبل

ایف بی آر نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد زائد ریونیو جمع کرلیا
- 3 گھنٹے قبل

راولپنڈی: جرگے کے فیصلے پر خاتون کا قتل، رکشہ ڈرائیور کا عدالت میں اعترافِ جرم
- 26 منٹ قبل

نواز شریف،اورمریم نوازسے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کےفروغ پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 21 منٹ قبل

پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے ،چیلنجز کے باوجود تعلقات مضبوط ہیں ،فیلڈ مارشل
- 3 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- 5 منٹ قبل

لاہور: خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 23 منٹ قبل

پاکستان نے بھارت کے نام نہاد آپریشن مہادیو اور سندورسے متعلق دعوؤں کو مسترد کر دیا
- 3 گھنٹے قبل