ایف آئی اے نے سائفر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کر دی


حکومت کی جانب سے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، ایف آئی اے نے سائفر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔
سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں بریت کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں اپیلیں وزارت داخلہ کے ذریعے دائر کی گئی ہیں۔
سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کو سائفر کیس میں اپیل سننے کا اختیار ہی نہیں۔یہ اصول طے شدہ ہے کہ جب پارلیمنٹ قانون میں کوئی بات نہ لکھے تو عدالتی فیصلے کے ذریعے اس میں اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کا سائفر ٹرائل کے دوران عدم تعاون کا رویہ رہا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ریکارڈ سے ثابت ہے کہ دونوں ملزمان نے ٹرائل کے دوران 65 متفرق درخواستیں دائر کیں۔ متعدد بار ملزمان کی استدعا پر سماعتیں ملتوی ہوتی رہیں۔ سائفر کیس میں گواہان پیش ہوئے لیکن ملزمان کے وکلا نے ان پر جرح نہیں کی۔ ملزمان کے وکلا کو سرکاری خرچ پر وکیل مہیا کیا گیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ یہ اصول طے شدہ ہے کہ کسی ٹرائل میں قانونی تقاضے پورے نہ ہوں تو معاملہ دوبارہ ٹرائل کے لیے بھیجا جاتا ہے۔ سائفر کیس میں استغاثہ نے ٹھوس شواہد پیش کیے۔ استغاثہ نے سائفر کیس میں دستاویزی اور فارنزک ثبوت پیش کیے،جنہیں ٹرائل میں جھٹلایا نہیں گیا۔ اسلام ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں پیش کیے گئے ٹھوس شواہد کو مدنظر نہیں رکھا۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 جون کے سائفر کیس میں بریت کے فیصلے کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس سے بری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں منظور کرلیں تھیں۔ ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت کے بعد سزاؤں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں کیس سے بری کردیا تھا۔

فافن نے 23 نومبر کے ضمنی انتخابات کے حوالےسے رپورٹ جاری کردی
- 6 گھنٹے قبل

ایبٹ آباد: تیز رفتارجیپ گہری کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان ہائی کمیشن کی کوششوں سے بھارتی جیلوں سے 3 پاکستانی شہری رہا
- 4 گھنٹے قبل

حزب اللہ کا اسرائیل سے سنئیر کمانڈر کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم ’’نیلو فر‘‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی،رنگا رنگ پریمیر کا انعقاد
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان 27-2026 کیلئے ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا چیئرمین منتخب
- 2 گھنٹے قبل

سری لنکا میں سائیکلون ڈِٹواہ نے تباہی مچادی، 46 افراد جاں بحق،متعدد لاپتا
- 7 گھنٹے قبل

اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پرعلیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
- 7 گھنٹے قبل

لالی وڈ سپر سٹار ماہرہ خان کی شوہر کے ہمراہ فلم ’’ نیلو فر‘‘ کے پریمیئر میں انٹری
- 4 گھنٹے قبل

سہیل آفریدی صرف اڈیالہ کا مجاور بننے کیلئے وزیراعلیٰ بنا ہے، عظمیٰ بخاری
- 3 گھنٹے قبل

راولپنڈی: امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ
- 6 گھنٹے قبل






