جی این این سوشل

کھیل

آئر لینڈ اور امریکا کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

امریکا اور پاکستان کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 10 بجے ( پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 7 بجے) شروع ہونا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئر لینڈ اور امریکا کا میچ بارش کے باعث  تاخیر کا شکار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان گروپ اے کا اہم میچ کھیلا جائےگا جو کہ گرین شرٹس کے ایونٹ میں مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔

تاہم لاڈرہل فلوریڈا میں ہونے والا یہ اہم  میچ بارش کی وجہ سے گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث  تاخیر کا شکار ہے اور اب تک ٹاس بھی نہیں ہوسکا ، امپائرز پاکستانی وقت کےمطابق 9:30 بجےگراونڈ کا دوبارہ معائنہ کریں گے۔

واضح رہے کہ لاڈرہل فلوریڈا میں آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان میچ میں موسم اثر انداز ہوسکتا ہے۔ میچ کے دوران طوفانی ہوائیں چلنے اور بارش کا کافی امکان ہے جو کہ پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر سکتی ہے۔

امریکا اور پاکستان کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 10 بجے ( پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 7 بجے) شروع ہونا تھا۔

لاڈرہل فلوریڈا میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے کے درمیان بارش کے 20 سے 34 فیصد امکانات ہیں جو کے بعد میں 70 سے 80 فیصد تک بڑھ جائیں گے۔

علاقائی

کراچی : ہیٹ اسٹروک سے دو افراد ہلاک

ذرائع کےمطابق کراچی میں ہیٹ اسٹروک سےدو افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی، حکام کے مطابق دونوں کیسز جناح ہسپتال میں رپورٹ ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی : ہیٹ اسٹروک سے دو افراد ہلاک

کراچی :کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ، ہیٹ اسٹروک سے دوافراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق ملک کےمختلف علاقےشدیدگرمی کی لپیٹ میں ہیں،ایسےمیں کراچی میں سمندری ہوائیں بندہونےسےگرمی میں مزیداضافہ ہوگیا۔جس سے2015کی ہیٹ اسٹروک کی کیفت ہوگئی ہے۔جس سےایک بارپھرسےاموات کاسلسلہ شروع ہوگیاہے۔

ذرائع کےمطابق کراچی میں ہیٹ اسٹروک سےدو افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی، حکام کے مطابق دونوں کیسز جناح ہسپتال میں رپورٹ ہوئے، دونوں ہلاکتوں پر ایم ایل کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق تیسری ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوسکی جانچ کا عمل جاری ہے، عباسی شہید اور سول ہسپتال سے بھی ڈیٹا منگوایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا

 احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈ کیس میں  عمران خان کو بڑا ریلیف  مل گیا

190ملین پاؤنڈزریفرنس میں احتساب عدالت سےبانی پی ٹی آئی کوبڑاریلیف مل گیا۔
تفصیلات کےمطابق احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈز نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کروادئیےگئے۔
 احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری کردی۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے 15 مئی کو عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی، بانی پی ٹی آئی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے باعث رہا نہیں ہو سکیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : آسٹریلیا مد مقابل بھارت ، میچ میں بارش کا امکان

اس سے پہلے نارتھ سائونڈ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ڈی ایس ایل طریقہ کار کے تحت تین وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : آسٹریلیا مد مقابل بھارت ، میچ میں بارش کا  امکان

آئی سی سی ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے سُپر۔ ایٹ مرحلے میں آج گروس آئلیٹ میں آسٹریلیا کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔

میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔

اس سے پہلے نارتھ سائونڈ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ڈی ایس ایل طریقہ کار کے تحت تین وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

گزشتہ رات ایک اور میچ میں برج ٹائون میں انگلینڈ نے امریکہ کو دس وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آج بھارت اور آسٹریلیا کے اہم ترین میچ کے دوران بارش کا بھی امکان ہے اگر میچ واش آؤٹ ہوا تو آسٹریلیا باہر ہو سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll