جی این این سوشل

علاقائی

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ مسترد

علی خورشیدی نے کہا کہ سندھ کا بجٹ وزیر اعلیٰ نے روایتی الفاظ کے ساتھ پیش کیا، سیف سٹی پروجیکٹ بارہ سال سے ہر بجٹ میں سُن رہے ہیں لیکن کمپلیٹ کیا شروع تک نہیں ہو

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی کی جانب سے   آئندہ مالی سال کا بجٹ مسترد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ مسترد کردیا۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے اراکین ایم کیو ایم کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نے آئندہ مالی سال کا بجٹ مسترد کردیا۔

علی خورشیدی نے کہا کہ سندھ کا بجٹ وزیر اعلیٰ نے روایتی الفاظ کے ساتھ پیش کیا، سیف سٹی پروجیکٹ بارہ سال سے ہر بجٹ میں سُن رہے ہیں لیکن کمپلیٹ کیا شروع تک نہیں ہوا جب کہ کینجھر جھیل سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والا منصوبہ بھی اس بجٹ میں شامل ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم شہری سندھ کی 80 فیصد مینڈیٹ والی جماعت ہے لیکن ہماری سفارشات کو سندھ حکومت نے یکسر خاطر میں نہیں لایا، پچھلے سولا سال سے یہ حکمران بجٹ پیش کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہیں، بجٹ کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، سندھ کے بجٹ میں ہر سال محکمہ صحت میں اضافہ کیا جاتا ہے لیکن شعبے کے حالات خراب ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ ہیلتھ کی ڈبل ون ڈبل ٹو اگر حیدرآباد سے چلتی ہے تو مخصوص مقام پر رُک کر دوسری گاڑی کا انتظار کرتی ہے، محکمہ تعلیم کے 13 ہزار اسکولوں میں پینے کا صاف پانی اور واش رومز جیسی بنیادی سہولیات تک نہیں۔

قائد حزب اختلاف کہتے ہیں کہ محکمہ داخلہ کے لئے 172 ارب روپے رکھے گئے ہیں اور سندھ میں کچے کے ڈاکو ان سے سنبھل نہیں رہے جب کہ شہروں میں اسٹریٹ کرائم کے تحت ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کو روکنا ان کے بس میں نہیں ہے، علی خورشیدی نے مزید کہا کہا کہ شہری سندھ کے نمائندو، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے اراکین کو بھی اعتماد میں لیا جاتا، ایوان کے اندر ایم کیو ایم کے سارے اراکین بجٹ پر اپنی تقاریر میں احتجاج رکارڈ کرائیں گے۔

 

علاقائی

شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ ہلاک، آٹھ زخمی

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ ہلاک، آٹھ زخمی

 شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر پر 3 روسی پائلٹس سمیت 14 مسافر سوار تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر پر سوار6 افراد ہلاک اور 8 افراد شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان ماڑی پیٹرولیم کا بتانا ہے کہ ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان میں پروازکے دوران آئل فیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر حادثہ تکنیکی وجوہات کے باعث پیش آیا۔

ماڑی پیٹرولیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کا علاقے میں سکیورٹی صورتحال یا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہیلی کاپٹر شیوا وزیرستان بلاک میں پرسنل ٹرانسپورٹیشن فراہم کر رہا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج  کا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے سربراہ محمد علی اسماعیل اور نائب حسین  احمد اسماعیل کو بھی شہید کرنے کا دعوی ٰ کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج  کا  حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج  کی جانب سے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا  گیا ہے۔  

خبر رساں ادارے کے مطابق  اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے بیروت میں حزب اللہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا ہے ، حزب اللہ کا ہیڈکوارٹر شہر کے جنوبی علاقے میں ایک رہائشی عمارت میں قائم تھا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ حملے میں شہید ہوگئے ہیں جبکہ حسن نصر اللہ کی بیٹی زینب نصراللہ کی شہادت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب  اللہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن  نصراللہ سے رابطہ گزشتہ شام سے منقطع ہے تاہم ذرائع نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق بھی نہیں کی۔

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے سربراہ محمد علی اسماعیل اور نائب حسین  احمد اسماعیل کو بھی شہید کرنے کا دعوی ٰ کیا ہے ۔ 

 واضح رہے کہ حسن نصراللہ  کو نشانہ بنانے  کیلئے اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ روز بیروت میں ایک ساتھ 15 میزائل داغے تھے جس سے 6 عمارتیں تباہ، 8 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حسن نصر  اللہ بمباری کا شکار عمارت کی زیرِ زمین 14 ویں منزل میں قیام کرتے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو حراست میں لے لیا گیا ، پی ٹی آئی کا دعوی ٰ

پولیس کی جانب سے راستے بند کیے جا رہے ہیں جبکہ مشتعل کارکنان کی جانب سے شدید رد عمل بھی سامنے آ رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو حراست میں لے لیا گیا ، پی ٹی آئی کا دعوی ٰ

پی ٹی آئی کی جانب سے  دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کیے گئے  بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایچ 13 کے قریب بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کی گاڑی کو روکا، پولیس بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو وین میں ڈال کر لے گئی۔

واضح رہے کہ  راولپنڈی کے کمیٹی چوک پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس کے بعد پولیس نے شیلنگ کی اور کئی پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کی جانب سے راستے بند کیے جا رہے ہیں جبکہ مشتعل کارکنان کی جانب سے شدید رد عمل بھی سامنے آ رہا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll