Advertisement
تجارت

صنعتی شعبے کیلئے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان

بجلی کی قیمتوں میں کمی ملکی صنعت کی بہتری کے لیے وزیراعظم کے تاریخی پاور پیکج کے تحت کی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جون 15 2024، 1:59 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
صنعتی شعبے کیلئے  بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتی شعبے کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی ملکی صنعت کی بہتری کے لیے وزیراعظم کے تاریخی پاور پیکج کے تحت کی گئی۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی خصوصی کاوشوں سے صنعت اور برآمدی شعبے کے لیے بجلی کی قیمت 34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی۔

وزیراعظم پیکج کے تحت صنعتوں پر سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ہٹا دیا جائے گا۔


یہ پیکیج عالمی منڈی میں اشیا کی قیمت کو مسابقتی بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔


اس پیکج سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

Advertisement