Advertisement

ٹی20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

ٹی20 ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کا 40 رنز کا ہدف چھٹے اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جون 15 2024، 1:53 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹی20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔

ٹاروبا کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کا 40 رنز کا ہدف چھٹے اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یوگنڈا کی پوری ٹیم صرف 39 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، 4 بلے باز کوئی رن اسکور نہ کرسکے۔

یاد رہے کہ گروپ سی سے افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

Advertisement