Advertisement

آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

 گروپ بی سے آسٹریلیا پہلے ہی سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 16th 2024, 3:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ  کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں سکاٹ لینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سینٹ لوشیا میں کھیلے جانیوالےگروپ بی کے میچ میں کینگروز نے ٹاس جیت کر سکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، سکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز سکور کیے۔

برینڈن میک مولن نے شاندار 60 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جارج مونسی نے 35 رنز بنائے، متھیو کراس 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،اسکے علاوہ کپتان برینگٹن 31 گیندوں پر 42 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

آسٹریلیا  کی جانب سے گلین میکسویل نے 2، ایگر، الیس اور زمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

خیال رہے کہ  گروپ بی سے آسٹریلیا پہلے ہی سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے،گروپ بی میں آسٹریلیا 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ 5،5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Advertisement