مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں نمازعید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جس میں لاکھوں کی تعداد میں فرزندان اسلام نے شرکت کی
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔
مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں نمازعید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جس میں لاکھوں کی تعداد میں فرزندان اسلام نے شرکت کی، مسجدالحرام میں شیخ عبدالرحمان السدیس نے نماز عید کی امامت کی اور خطبہ دیا۔ عید کے خطبے میں قربانی کے فضائل پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو ایثار و قربانی کیساتھ ساتھ دیگر احکام الہٰی پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی گئی۔
تاہم سعودی عرب کی 12 ہزار سے زائد چھوٹی بڑی مساجد میں بھی عید الاضحیٰ کی نماز کے اجتماعات ہوئے جس میں سعودی شہریوں سمیت پاکستانی اور دیگر غیر ملکی شہری شریک ہوئے۔ نماز کی ادائیگی کے بعد فضا عید کی تکبیرات کے ورد اور اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھی، اس موقع پر اسلام کی سر بلندی، امتِ مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ عید کی نماز کے اجتماعات کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کے جانور قربان کئے جا رہے ہیں۔
پاکستان میں ہر 25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا
- 5 گھنٹے قبل
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے
- 6 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں میٹرک او انٹر کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان اور چین کا انٹیلیجنس شئیرنگ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری کردیا
- 6 گھنٹے قبل
فلسطینی کسی بھی صورت اپنی سرزمین سے بے دخلی قبول نہیں کریں گے، حماس
- 2 گھنٹے قبل
کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل
حکومت کا بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل
لوئر کرم کے بعد اب اپرکرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے پر کڑی تنقید
- ایک گھنٹہ قبل
وزیر اعظم کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی
- ایک گھنٹہ قبل
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی
- 3 گھنٹے قبل