کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ بھی نمیبیا کوشکست دے کر سپر 8 مرحلے میں پہنچ گیا

بارش سے متاثرہ میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 رنز سے شکست دے دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 ماہ قبل پر جون 16 2024، 11:00 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ بھی نمیبیا کوشکست دے کر سپر 8 مرحلے میں پہنچ گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں بارش سے متاثرہ میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 رنز سے شکست دے دی جس کے بعد انگلش ٹیم بھی سپر 8 مرحلے میں پہنچ گئی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ بی میں شامل دونوں ٹیمیں نارتھ ساؤتھ میں مدمقابل ہوئیں جہاں نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا اور میچ کو پہلے 11 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا لیکن انگلش ٹیم کی اننگز میں پھر بارش کی وجہ سے میچ رکا اور پھر فی اننگز 10 اوورز تک محدود کی گئی۔