Advertisement
علاقائی

وہا ڑی : گٹر کی صفائی کے دوران 4 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونےوالوں میں ایک ہی گھر کے 3 افراد بھی شامل ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 16th 2024, 4:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وہا ڑی :  گٹر کی صفائی   کے دوران 4 افراد جاں بحق

وہاڑی : وہاڑی میں گھر کے گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونےوالوں میں ایک ہی گھر کے 3 افراد بھی شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق وہاڑی کے نواحی گاوں 80 ڈبلیوبی میں گھر کے باہر گٹر کی صفائی کے لئے مزدور اندر گیاتاہم جب مزدور واپس نہ آیا تو گھر کے 3 رہائشی گٹر میں اتر گئے جو دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ چاروں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں اور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement