جی این این سوشل

جرم

پشاور میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک

دیگر دہشتگرد موقع سے فرار ہو گئے ، ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ ، کارتوس اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیا گیا،حکام

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پشاور میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک
پشاور میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک

سی ٹی ڈی اور پولیس نے لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مشترکہ آپریشن کے دوران فاءرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر دہشتگرد موقع سے فرار ہو گئے ، ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ ، کارتوس اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد پولیس کے دھماکوں ، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور پولیس پر حملوں میں مطلوب تھا۔

دنیا

انڈو نیشیا : مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 15 افراد جاں بحق 25لاپتہ

اے ایف پی کے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے ترجمان الہام وہاب نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ جمعرات کی شام سماٹرا جزیرے پر مغربی سماٹرا صوبے کے ایک دور دراز مقام ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انڈو نیشیا : مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 15 افراد جاں بحق 25لاپتہ

انڈونیشیا میں سونے کی ایک غیر قانونی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 15 افراد جاں بحق 25لاپتہ ہو گئے ،امدادی کارکن لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کو کی کوشش کر رہے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے ترجمان الہام وہاب نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ جمعرات کی شام سماٹرا جزیرے پر مغربی سماٹرا صوبے کے ایک دور دراز مقام ہوئی ۔

الہان ​​نے مزید کہا کہ حادثہ میں 15 افراد جاں بحق،3 زخمی اور 25 لاپتہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ امدادی اداروں کو جائے حادثہ تک پہنچنے کے لئے کئی گھنٹے تک پیدل سفر کرنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ مقامی افراد بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ جولائی میں انڈونیشیا کے وسطی جزیرے سلاویسی پر سونے کی ایک غیر قانونی کان کے قریب مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور امریکہ کا تجارتی تعلق مزید مضبوط کرنے کا عزم

وزیراعظم نے کہا کہ صدر جوبائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن سے اُن کی مختصر ملاقات نہایت خوشگوار رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور امریکہ   کا تجارتی تعلق مزید مضبوط کرنے کا عزم

پاکستان اور امریکہ نے تجارت، سرمایہ کاری ، ٹیکنالوجی اور موسمیاتی لائحہ عمل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بات وزیراعظم شہبازشریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک سربراہانِ مملکت و حکومت کے اعزاز میں امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے دیئے گئے استقبالیے میں شرکت کے بعد اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پیغام میں کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدر جوبائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن سے اُن کی مختصر ملاقات نہایت خوشگوار رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 پی آئی اے نے پاکستان کا پہلا قومی سیاحتی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

اکستان کے خوبصورت ترین شمالی علاقہ جات کو دنیا میں متعارف کروانی کی ایک مہم بھی پی آئی اے نے چلائی ، ایوارڈ حاصل کرنا پی آئی اے کے لئے اعزاز کی بات ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پی آئی اے نے پاکستان کا پہلا قومی سیاحتی ایوارڈ اپنے نام  کر لیا

 پی آئی اے نے پاکستان کا پہلا قومی سیاحتی ایوارڈ اپنے نام کرلیاہے۔  

تفصیلات کے مطابق  عالمی سیاحتی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ایوارڈسی ای او پی ائی اے ائیر وائس مارشل عامر حیات کو دیا گیا، ایوارڈ ملکی سیاحتی کے فروغ میں پی آئی اے کے کردار پر دیا گیا  ہے۔  

اس موقع پر ترجمان پی آئی اے کا کہناتھا کہ   پی آئی اے واحد ملکی فضائی سروس ہے جو ملک کے طول و عرض کو اندرون و بیرون ملک سے منسلک کرتی ہے ،پاکستان کے خوبصورت ترین شمالی علاقہ جات کو دنیا میں متعارف کروانی کی ایک مہم بھی پی آئی اے نے چلائی ، ایوارڈ حاصل کرنا پی آئی اے کے لئے اعزاز کی بات ہے اور ہمارے قومی کردار کا اعتراف ہے ، پی آئی اے بحیثیت قومی ائیرلائن کے اپنا کردار بخوبی نبھاتا رہے گا اور ملکی سیاحتی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll