جی این این سوشل

دنیا

2024 میں 18 لاکھ سے زیادہ افراد نے حج ادا کیا، سعودی شماریات اتھارٹی

16 لاکھ 11 ہزار 310 عازمین حج دنیا بھر کے ملکوں سے حج کرنے تشریف لائے، اتھارٹی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

2024 میں 18 لاکھ سے زیادہ افراد نے حج ادا کیا، سعودی شماریات اتھارٹی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق اس سال 1445 ہجری کے دوران حجاج کرام کی کل تعداد 18 لاکھ 33 ہزار 164 رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 16 لاکھ 11 ہزار 310 عازمین حج دنیا بھر کے ملکوں سے حج کرنے تشریف لائے تھے جبکہ  ملکی حجاج کرام کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار 854 رہی۔ ان ملکی حجاج میں سعودی شہری اور سعودی رہائشی دونوں طرح کے افراد شامل ہیں۔

اتھارٹی نے رواں سال کے حج کے لیے اپنے اعدادوشمار کے نتائج میں عندیہ دیا ہے کہ اندرون و بیرون ملک مقیم عازمین حج کی مجموعی تعداد میں سے مرد عازمین حج کی تعداد 9 لاکھ 58 ہزار 137 رہی اور خواتین کی تعداد 8 لاکھ 75 ہزار 27 رہی۔

 مملکت کے باہر سے آنے والے عازمین حج میں سے عرب ملکوں سے آنے والے عازمین کا تناسب 22.3 فیصد رہا۔ ایشیائی ممالک سے 63.3 فیصد، افریقی ملکوں سے 22.3 فیصد اور یورپی، شمالی و جنوبی امریکہ و آسٹریلیا سے آنے والے حجاج کرام کی تعداد 3.2 فیصد تھی۔

مملکت سے باہر سے آنے والے عازمین حج میں سے 15 لاکھ 46 ہزار345 ایئرپورٹس کے ذریعے پہنچے۔ 60 ہزار 251 حجاج کرام بری راستوں اور 4 ہزار 714 حجاج کرام بحری پورٹس سے سعودی عرب داخل ہوئے۔

 

پاکستان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آپریشن عظم استحکام کی مخالفت کردی

انہوں نے کہا کہ اگر شروع کیا گیا تو اس کے نتیجے میں مزید عدم استحکام آئے گا، انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں دوسروں کے فیصلوں کا خمیازہ بھگتیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے  آپریشن عظم استحکام کی مخالفت کردی

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیر کے روز اپنی جماعت کی جانب سے نئی اعلان کردہ فوجی مہم 'آپریشن عظم استحکام' کی مخالفت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر شروع کیا گیا تو اس کے نتیجے میں مزید عدم استحکام آئے گا، انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں دوسروں کے فیصلوں کا خمیازہ بھگتیں گی۔


ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، رحمان نے کہا، "ریاست کی اتھارٹی بہت سے علاقوں میں کمزور ہے، کالعدم تنظیمیں آزادانہ طور پر کام کر رہی ہیں اور عوام میں خوف پھیلا رہی ہیں"۔

موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے رحمان، جو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت بھی کرتے ہیں، نے ریمارکس دیے کہ وزیر اعظم شہباز شریف محض ایک شخصیت ہیں۔ انہوں نے ریاست کو اپنے شہریوں کے تئیں اپنی روش کو ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا، تجویز کیا کہ مثبت نتائج کے لیے انسانی سرمائے میں سرمایہ کاری ضروری ہے۔


ہفتے کے روز، حکومت نے ملک میں عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے ایک فوجی آپریشن شروع کیا۔


تاہم اس اقدام کو جے یو آئی-ایف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دونوں نے مشترکہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت نے سپریم کورٹ  میں تین ججوں کی تقرری کی منظوری دے دی

وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت نے سپریم کورٹ  میں تین ججوں کی تقرری کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے سپریم کورٹ  میں تین ججوں کی تقرری کی منظوری دے دی، وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

صدر مملکت نے جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری  دے دی۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے تینوں ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے تینوں ججز کی تقرری کی سفارش کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور بورڈ کے مارکنگ سینٹر سے امتحانی پرچوں کا بنڈل مبینہ طور پر غائب

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکنگ سینٹر سے سوشیالوجی پارٹ ون کے پیپرز کا بنڈل غائب ہوگیا جس میں 52 طلبہ کے پیپرز تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور بورڈ  کے مارکنگ سینٹر سے امتحانی پرچوں کا بنڈل مبینہ طور پر غائب

لاہور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور کے مارکنگ سینٹر سے امتحانی پرچوں کا بنڈل مبینہ طور پر غائب کردیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکنگ سینٹر سے سوشیالوجی پارٹ ون کے پیپرز کا بنڈل غائب ہوگیا جس میں 52 طلبہ کے پیپرز تھے۔


یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل امتحانی پرچے غائب ہونے کی شکایت سامنے آئی تھی، جس کی انکوائری کی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بنڈل کی چوری نے محکمہ امتحانات کی رازداری پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔


دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ اساتذہ نے معاملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ تحقیقات کے لیے محکمہ تعلیم کے باہر سے انکوائری افسر تعینات کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll