عید قرباں میں ایک روز باقی، مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریدو فروخت کا سلسلہ مزید تیز
عوام کےلئے چھریاں اور قصائی حاصل کرنا درد سر بن گیا ہے

عید قرباں میں ایک روز باقی، ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریدو فروخت کا سلسلہ مزید تیز ہو گیا ۔
بکرے، گائے، بیل اور اونٹ کی خریداری کیلئے عوام نے منڈیوں کا رخ کر لیا ہے، مویشی منڈیوں میں غضب کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے، کسی کو من پسند جانور مل گیا تو کسی کو تلاش جاری ہے۔
دوسری طرف مہنگائی کے سبب منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں، بیوپاریوں اور خریداروں میں بحث و تکرار ،منڈی میں کہیں تو بیوپاریوں کے سارے جانور بک گئے ہیں تو کہیں کچھ بیوپاری اب بھی گاہکوں کے انتظار میں ہیں۔
ایک طرف جہاں کراچی میں ناردرن بائی پاس پر قائم مویشی منڈی میں نوے فیصد تک جانور فروخت ہوچکے ہیں اور بہت سے بیوپاری اپنے گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں، وہیں ملک کے دیگر شہروں میں قائم منڈیوں میں گرمی کے باوجود رش لگا ہوا ہے۔شہریوں کی بڑی تعداد اس وقت بکرا منڈی میں موجود ہے اور اپنے من پسند جانور کی تلاش میں ہے، لیکن مہنگائی نے سنت ابراہیمی کو عوام کی پہنچ سے دور کر دیا ہے۔
لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں کی مویشی منڈیوں میں رش تو بھرپور ہے، من پسند جانور کی خریداری کے لئے خواتین اور بچوں نے بھی منڈی کا رُخ کر لیا ہے، لیکن خریداروں کے ساتھ بیوپاری بھی مہنگائی سے پریشان ہیں۔ جانوروں کی خریداری کا یہ سلسلہ کل صبح تک جاری رہے گا۔ جہاں لوگوں کو جانور نہیں مل رہے وہیں جنہیں مل چکے ان کیلئے چھریاں اور قصائی حاصل کرنا درد سر بن گیا ہے۔
قربانی نزدیک آتے ہی چھریاں چاقو تیز کرنے والوں کی بھی چاندی ہوگئی جہاں شہریوں سے منہ مانگی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔ قصائیوں سمیت دیگر شہری جانور ذبح کرنے کے لئے تیز چھریاں خریدنے کے لئے بازاروں میں خوار ہو رہے ہیں، کوئی نئی چھریاں خرید رہا ہے تو کسی نے مہنگائی کے باعث پرانی چھریوں پر ہی دھار لگوائی ہے۔
عید الاضحٰی پر جانوروں کے ساتھ ساتھ قصائی بھی مہنگے ہوگئے ہیں۔ قصائیوں نے من مانی کرتے ہوئے بڑے جانور کیلئے 20 ہزار اور چھوٹے کے ریٹ 10 سے 12 ہزار رکھ دئے ہیں۔ قصائیوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے ہمیں بھی متاثر کیا ہے۔
جیسے تیسے پاکستانی عوام قربانی کر بھی لیں تو اگلا مرحلہ اس گوشت سے مزے اٹھانے کا ہوتا ہے، یعنی کے مزے مزے کے پکوان، لیکن یہ پکوان تو تب بنیں جب اس کے لوازمات یعنی سبزیاں اور مصالحے ٹھیک سے شامل ہوں لیکن عیدالاضحٰی سے ایک روز قبل ہی سبزی کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں، 80 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والے ٹماٹر کی قیمت 320 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

نصیرآباد : ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا گیا، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی
- 7 hours ago

وفاقی آئینی عدالت کی کاز لسٹ جاری :تین بینچز کل سے مقدمات کی سماعت کرینگے
- 9 hours ago

شاہِ اردن کا دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ،پاک فوج کی مشق کا معائنہ کیا
- 7 hours ago

سابق لیگی ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خان انتقال کرگئے
- 7 hours ago

لیبیا میں تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
- 10 hours ago

آخری ونڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی
- 6 hours ago

27 ویں ترمیم میں مثالی فیصلہ کیا، ملک کے استحکام کیلئے مزید ترامیم کرنا پڑی تو کریں گے، طلال چودھری
- 7 hours ago

کراچی :ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار
- 9 hours ago

پشاور: خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی
- 10 hours ago

صدرمملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ’’ نشان پاکستان ‘‘سے نواز دیا
- 10 hours ago

رائیونڈ: باراتیوں کو لیجانے والی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
- 8 hours ago

رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان شاہینوں کی شاندار بلے بازی بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست
- 5 hours ago









