غزہ کی پٹی میں جنگ کو فوری طور پر روکا جائے فلسطینی بھائیوں کے خلاف گھناؤنے جرائم کا سلسلہ بند کیا جائے ، شہزادہ محمد بن سلمان


سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے 1967ء کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ کو فوری طور پر روکا اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی بھائیوں کے خلاف گھناؤنے جرائم کا سلسلہ بند کیا جائے ۔
حج کے لیے آئے اہم عالمی رہنمائوں کے استقبالیہ پروگرام سےخطاب میں انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے پوری مسلم امہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت فلسطین اور غزہ کا مسئلہ فوری حل طلب مسئلہ ہے۔ ہم غزہ میں انسانی جانوں کا ضیاع روکنے اور قتل عام روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کی تجویز کے حوالے سے جاری کردہ حالیہ قراردادوں پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ سعودی عرب نے عالمی برادری سےمشرقی یروشلم پر مشتمل 1967ء سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے مطالبے کی تجدید کی۔سعودی ولی عہد نے واضح کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر خطے میں امن کا حصول ناممکن ہے۔ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں حرمین شریفین اور مقدس مقامات کی خدمت، زائرین کی دیکھ بھال کرنے اور ان کی سکیورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنانے کا اعزاز بخشا ہےشہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ہمیں اس عظیم فریضے کو جاری رکھنے پر فخر ہے اور ہم عازمین حج کی آمد سے ان کی روانگی تک انہیں سہولتیں فراہم کرنے کےلیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں۔

وادی تیراہ میں شدید برفباری، پاک فوج کی مؤثر ریلیف سرگرمیاں جاری
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی وزیر داخلہ کا ژاو شیرین کی چینی قونصل جنرل کی حیثیت سے خدمات کو خراج تحسین
- 4 گھنٹے قبل

غزہ پیس بورڈ میں اس امید کے ساتھ شمولیت اختیارکی کہ غزہ میں امن قائم ہوگا،وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل

صبا قمر پر فلمایا گیا سونگ، تنہا اکیلی ہوں،اوپیر ا سنگر سائرہ پیٹر کی آواز میں مقبول
- ایک دن قبل

لاہور: گلبرگ میں آتشزدگی کا معاملہ، نجی ہوٹل کے مالک سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- 2 گھنٹے قبل

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نے وادی تیرہ کو فوج کے احکامات پر خالی کرانے کی بے بنیاد خبروں کی تردید کردی
- 2 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ کا بنگلہ دیشی ہم منصب سے رابطہ، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 4 گھنٹے قبل

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 27 منٹ قبل













