شاہ رخ خان اور سلمان خان کی عیدالاضحیٰ کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں دونوں اسٹارز کو ایک جیسی سفید قمیض شلوار میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ اسٹار سلمان خان نے عید پر ایک جیسا انداز اپنا کر مداحوں کو خوش کردیا۔
گزشتہ روز پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، اس موقع پر شوبز شخصیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے عید لُکس شیئر کرکے مداحوں کی تعریفیں سمیٹیں۔
View this post on Instagram
ان شوبز شخصیات میں بالی ووڈ کے میگا اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے روایتی انداز میں لاکھوں مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔
بھارتی میڈیا کے مختلف سوشل میڈیا پیجز پر شاہ رخ خان اور سلمان خان کی عیدالاضحیٰ کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں دونوں اسٹارز کو ایک جیسی سفید قمیض شلوار میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
سلمان خان اور شاہ رخ خان نے اپنا مخصوص اپناتے ہوئے اپنے گھر کی بالکونی میں آکر مداحوں کو ہاتھ ہلاتے ہوئے عید کی مبارکباد دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے ہمراہ اُن کے والد سلیم خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ایشیا کپ2025: پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی
- 12 گھنٹے قبل

شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی
- 13 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب میں ذخیرہ شدہ 2 لاکھ ٹن گندم برآمد، آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ
- 9 گھنٹے قبل
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- 13 گھنٹے قبل

صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل
- 8 گھنٹے قبل

بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق
- 14 گھنٹے قبل

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی
- 8 گھنٹے قبل

اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی
- 9 گھنٹے قبل

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع
- 8 گھنٹے قبل